15 ویں لوک سبھا تحلیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

15 ویں لوک سبھا تحلیل

صدر جمہوریہ پرنب مکر جی نے آج15ویں لوک سبھا کو تحلیل کردیا ۔ یہ رسمی کاروائی نئے ایوان کی تشکیل سے قبل عمل میں آئی ہے۔صدر جمہوریہ نے کابینہ کے مشورہ کو قبول کرتے ہوئے دستور کی دفعہ85کی شق2، ذیلی شقBکے تحت محصلہ اختیارات سے استفادہ کرتے ہوئے15ویں لوک سبھا کی تحلیل کے حکمنامہ پر دستخط کردئے ہیں۔ راشٹرپتی بھون کے پریس سکریٹری وینوراجا مونی نے یہ بات بتائی۔ سبکدوش ہونے والی مرکزی کابینہ نے کل وزیر اعظم منموہن سنگھ کی زیر صدارت اجلاس میں صدر جمہوریہ سے فوری15ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے کی سفارش کی۔ بعد ازاں وزیر پارلیمانی مور کمل ناتھ نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے کابینی فیصلہ ان کے حوالہ کیا۔16ویں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی نے اپنے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے282نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ کانگریس کو صرف44نشستیں حاصل ہوئیں۔ الیکشن کمیشن اب صدر جمہوریہ کو16ویں لوک سبھا کے ارکان کی فہرست پیش کردے گا۔ فہرست میں پارلیمنٹکے تمام543ارکان کے نام ہوں گے جسے چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت کی زیر قیادت 6رکنی الیکشن کمیشن ٹیم صدر جمہوریہ کے حوالے کرے گی۔

President Pranab Mukherjee dissolves 15th Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں