منموہن سنگھ کے اعزاز میں صدر جمہوریہ کا وداعی بینکویٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

منموہن سنگھ کے اعزاز میں صدر جمہوریہ کا وداعی بینکویٹ

Pranab-gives-touching-farewell-to-Manmohan
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے شریف النفس منموہن سنگھ کو ایک پر اثر اندازمیں الوداع کیا اور سنگھ کی بیورو کریسی کے ایام سے لے کر ان کے وزیرا عظم بننے تک ان چاردہوں طویل وابستگی کا تذکرہ کیا۔ صدرجمہوریہ نے کل رات مسٹر سنگھ کے اعزاز میں ایک جذبات بھرتے بینکویٹ کا اہتمامکیا ۔ مکرجی نے کہا کہ ایسے موقعوں پر کچھ کہنا روایت نہیں رہی ہے لیکن میں معمول کے عمل سے انہیں رخصت کررہا ہوں کیونکہ شریف النفس انسان منموہن سنگھ جنہیں میں الوداع کہہ رہاہوں ۔ ان کے ساتھ میں نے زائد از چار دہیتک کام کیا ہے۔ مکرجی نے کہا کہ انہوں نے مسٹر سنگھ سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ 1974میں ایک جونیر وزیر فینانس بنے تھے اور میں اہم معاشی مسائل کے تعلقسے ان کے گہرے علم سے میں بہت خوش ہوا تھا جب کہ سامعین جو سبکدوش ہونے والے کابینی وزراء اور15ویں لوک سبھامیں اپوزیشن لیڈر سشماسوراج پر مشتمل تھے ان کی تقریر دلچسپی کے ساتھ سن رہے تھے ۔ مکرجی نے سنگھ کی ستائش کی اور کہاکہ وہ ایک1991کے دوران ان کی گراں قدرخدمات کو یاد رکھے گا جب انہوں نے معاشی اصلاحات میں ایک نیا راستہ اپنایا تھا ۔1990کے دہے میں ترقی کا ایک نیا مرحلہ تھا جب ہندوستان نے پیداواری شرح میں زبردست اضافہ کیاتھا ۔ مکرجی جنہوں نے1980کے دہے میں ریزروبینک آف انڈیا کے گورنر کے طور پر سنگھکے تقرر پر دستخط کئے تھے کہا کہ سنگھ نے اپناایک تاریخی نشان چھوڑا ہے اور ملک انہیں یاد رکھے گا اور اپنے آپ کو مشورہ کے حصول اورمختلف ذمہ داریاں نبھانے کے دوران تائید حاصل کرنے کے لئے خوش قسمت قرار دیا۔ سنگھ نے یہ کہتے ہوئے کہ مجھے معاف کیجئے اگر میں اس موقع پر جذباتی بن جاؤں صدر جمہوریہ کے جذبہ کی توثیق کی اور مکرجی کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ میں نے ان کے ساتھ منصوبہ بندی کمیشن رکن سکریٹری اور تب آر بی آئی گورنر کے طور پر کام کیا تھا۔ صدر جمہوریہ یوپی اے نے ایک گراں قدر رفیق تھے جو انتہائی تجربہ کار سینئر وزیرکے طور پر بوجھ اپنے کندھوں پر لیا کرتے تھے ۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نے کہا کہ مکر جی کا تجربہ اور اصلاحات کے لئے تائید ناقابل تخمینہ قدر کا حامل ہے اور مزید کہا کہ صدر جمہوریہ کی عقل، تجربہ اور نالج ایک عظیم قومی اثاثہ ہے ۔

President Pranab Mukherjee gives touching farewell to 'gentleman' Manmohan Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں