مفاہمت میں ناکامی کے لئے اسرائیل اور فلسطین ذمہ دار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

مفاہمت میں ناکامی کے لئے اسرائیل اور فلسطین ذمہ دار

واشنگٹن
رائٹر
امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی قائدین مفاہمت کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ ایسی مفاہمت امن کے لئے ضروری ہے۔ امریکہ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہماہ امن مذاکرات کی ناکامی کے لئے دونوں فریق ذمہ دار ہیں ۔ سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے امن معاہدہ کے لئے9ماہ تک مہم چلائی اور 29اپریل امن معاہدہ کروانے کی کوشش کی۔ دونوں فریق مفاہمت کرنے سے گریزاں رہے ۔ اسرائیلی فریق یہودی امکنہ کی تعمیر کے لئے بضد رہ کر مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ڈالی تو دوسرے فریق فلسطین نے15بین الاقوامی معاہدوں سے وابستگی اختیار کر کے مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ڈالی ۔ اس طرح اسرائیل اور فلسطینی امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے ذمہ دار ہیں ۔ امریکہ کے خصوصی عہدیدار مارٹن انڈیک نے کہا کہ مذاکرات کا پھر سے احیا ہوسکتا ہے ۔ سابق سکریٹری آف اسٹیٹ کینجر نے بھی1975میں مصر اور اسرائیل کی افواج کے تصادم کو رکوانے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ سنائی میں دونوں افواج کے تصادم کو رکوانے میں ہنری کینجر نے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس طرح کی کامیابی آج بھی حاصل ہوسکتی ہے ۔ ایک بات جو اس نو ماہی مدت میں سامنے آئی وہ یہ ہے کہ دونوں فریقوں نے لچکدار رویہ اختیار کرنے کے باوجود معاہدہ کرنے کی حکمت عملی اختیار نہیں کی ۔ اسرائیل۔ فلسطین 60سالہ نزاع میں چند اہم مسائل حل طلب ہیں ۔ ایک سرحدات اور سیکوریٹی اور فلسطینی پناہ گزینوں کا مستقبل ہے ۔ فلسطینیوں کے لئے یہ بات آسان تھی کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں سے وابستگی کے لئے دستخط کردیں ۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ دونوں فریقوں نے امن معاہدہ کرنے کا موقع گنوادیا ۔24اپریل کو اسرائیل نے مذاکرات کو معطل کردیاجب کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے غیر متوقع طور پر حریف اسلامی حماس گروپ کے ساتھ اتحاد کا معاہدہ کیا ۔ اس بات نے امریکی مصالحتی مذاکرات کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ۔ دوسری بات یہ ہے کہ فلسطینیوں نے15بین الاقوامی معاہدوں سے وابستگی اختیار کرلی ۔ یہ بات اسرائیل کے لئے ناگوار خاطر وہی کیونکہ اس سے فلسطین کو ایک طرح کی مسلمہ حیثیت حاصل ہوجاتی ہے ۔ گزشتہ9ماہ کے دوران4800یہودی امکنہ کی تعمیر کے لئے ٹنڈر طلب کئے اور اس کے علاوہ اسرائیل نے مزید8000امکنہ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا۔ اس طرح دونوں فریق غیر مفاہمانہ اختیار کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں