پاکستان میں زلزلے کے متعدد جھٹکے ایک شخص ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

پاکستان میں زلزلے کے متعدد جھٹکے ایک شخص ہلاک

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے کے بعد ایک شخص ہلاک اور 30سے زائدزخمی ہوگئے۔ زلزلے کے بار بار جھٹکوں کے باعث بہت سے شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور گھروں میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق ریچٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.5تھی۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ رات3بج کر51منٹ پر آنے والے ابتدائی جھٹکے کی وجہ سے لوگ نیند سے ہڑ بڑا کر اٹھ گئے ۔ بعض لوگوں نے بتایا کہ نیند سے بیدار ہوکر انہوں نے دکھا کہ ان کے گھروں کی ہرچیز ہل رہی تھی ۔ اس خوف میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ضلع بے نظیر آباد کے دیگر علاقہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے پر22افراد اسپتال لائے گئے، ان میں سے کئی لوگوں کے سروں پر زخم تھے۔اسپتال کے عملے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمی دیواریں اور کچے مکانات کی چھتیں گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال میں موجود ایک صحافی نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے5افراد کو شدید زخمی قرار دیا ہے۔ ابتدائی جھٹکوں کے بعد دوسرا جھٹکہ صبح4بج کر11منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت4.6ناپی گئی ۔ اسپتال کے وارڈس میں موجود ہر مریض بھی کمروں سے نکل کر باہر کھلے آسمان کے نیچے آگئے ۔ تیسرا جھٹکہ 4بج کر50منٹ پر آیا ، جس نے لوگوں میں مزید خوف پیدا کردیا۔ ایک صحافی کا کہناہے کہ اسپتال میں ڈاکٹر اورعملہ موجود تھا جس کی وجہ سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فوری طور پر مل گئی ۔ شہر بھر میں خوف کے باوجود کئی اسکولی بچے اپنے اپنے اسکولوں کو جانے کے لئے گھروں سے نکل گئے تھے۔ زلزلہ کا مبداء نواب کے شمال میں13کلومیٹر دور زمین کی15کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

Magnitude 5 earthquake kills 1 in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں