چندرشیکھر راؤ کا چیف منسٹر کے طور پر پہلا فیصلہ کسانوں کے قرضوں کی معافی ہوگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

چندرشیکھر راؤ کا چیف منسٹر کے طور پر پہلا فیصلہ کسانوں کے قرضوں کی معافی ہوگا

ٹی آر ایس سربراہ چندرشیکھر راؤ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لینے کے بعد پہلی دستخط کسانوں کے قرضہ جات کو معافی کے لئے فائل پر کریں گے ۔ جس سے تلنگانہ علاقہ میں بائیس لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ ان کسانوں کے اوپر مجموعی طورپر پندرہ کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں ۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ میں سابق آئی اے ایس عہدیداروں کی ایک ٹیم کام کررہی ہے ۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد قرضہ حاصل کرنے واے کسانوں کو بھی راحت پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایسے کسانوں کے ایک لاکھ روپے کا قرض معاف کرتے ہوئے باقی رقم کی ادائیگی کے لئے مزید مہلت دی جائے گی ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلا سودی قرضہ جات کی فراہمی کی اسکیم بھی زیر غور ہے ۔ پہلی دستخط کا نعرہ پچھلے انتخابات میں بھی ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے اہم ثابت ہوا تھا ۔ راج شیکھر ریڈی نے بھی کسانوں کو مفت برقی کی سپلائی کا وعدہ کیا تھا اور 2004میں اقتدارمیں آنے کے بعد حلف برداری کی تقریب میں اس فائل پر دستخط کئے تھے ۔ تلگو دیشم سربراہ چندرابابو نائیڈو نے بھی آندھرا پردیش کا چیف منسٹر بننے کے بعد پہلی دستخط کے ذریعہ کسانوں کے قرضہ جات کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

TRS chief promises farm loan waiver in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں