سیما آندھرا انتخابات - نائیڈو کے لئے آخری ثابت ہوں گے - شرمیلا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-06

سیما آندھرا انتخابات - نائیڈو کے لئے آخری ثابت ہوں گے - شرمیلا

قائد وائی ایس آر کانگریس وائی ایس شرمیلا ضلع مشرقی گوداوری میں انتخابی مہم کے آخری دن جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم اداکار وصدر جنا سینا پارٹی اورکسی پاگل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پون کے پاگل پن پر عوام برہمی کااظہار کررہے ہیں اور استفسار کررہے ہیں کہ آیا کسی کم عقل کے کہنے پر ووٹ دیں گے ۔ پورن نے پارٹی قائم کی اور انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے نریندر مودی سے ملاقات کر کے تائید کا اعلان کردیا اور اب بابو کوووٹ دینے کی سفارش کررہے ہیں۔ انہوں نے چندرا بابو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے لئے چندرا بابو کسی سے مفاہمت کرسکتے ہیں۔2009ء میں ٹی آر ایس سے مفاہمت کی ہے ۔ راج شیکھر ریڈی سے مقابلہ کی بابو میں ہمت نہیں تھی اس لئے تمام جماعتتوں سے مفاہمت کی ہیں ۔ راج شیکھر ریڈی سے مقابلہ کی بابو میں ہمت نہیں تھی اس لئے تمام جماعتوں سے مفاہمت کرنے کے باوجود شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب تنہا مقابلہ کرنے کی بھی بابو میں ہمت نہیں ہے اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور پون کلیان سے مفاہمت کی ۔ انتخابات چندرا بابو کے لئے آخری یہ انتخابات ثابت ہوں گے ۔ مسز شرمیلا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پون کلیان کے پیر پکڑ کر بابو نے انتخابی مہم چلانے کی التجا کرکے گری ہوئی حرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی نے5سالوں تک ریاست میں حکومت کی ان کے اقتدار میں کسان ،بافندے ، غرباء اور خواتین کے چہروں پر مسکراہٹ تھی ۔ ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی اقلیتوں ، ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی اور ایس ٹی طبقات کی فلاح و بہبود کو موثربنایا۔ راج شیکھر ریڈی کی موت کے بعد کرن کمار ریڈی کا ریاست کا وزیر اعلیٰ ہونا ریاست کے عوام کی بدقسمتی ہے ۔ راج شیکھر ریڈی کی اسکیمات کو برفدان کی نذر کرتے ہوئے اپنے مفاد کے لئے حکومت چلانے تلگو دیشم کا سہارا لیا ۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو خود اپنے حلقہ اسمبلی کپم کو ترقی نہ دے سکے وہ آندھرا پردیش کو کیا ترقی دے سکتے ہیں ۔9سالہ اقتدار پر رہ کر اپنے قریبی رفقاء کو کنٹراکٹ اور اراضیات فراہم کیں ۔ اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کو سنگا پور بنانے کا جھوٹا وعدہ کررہے ہیں ان کے وعدوں پر عوام کبھی اعتماد نہیں کریں گے ۔ کپم کو آج تک میونسپل نہیں بناسکے وہ آج بھی گرام پنچایت ہیں۔ جو شخص9سال تک اقتدار پر رہ کر اپنے حلقہ کے لئے کچھ نہ کرسکا وہ کیا خاک ریاست کو ترقی دے سکتے ہیں۔ مسز شرمیلا نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی کے سنہرے دور کو صرف جگن موہن ریڈی ہی دوبارہ سنہری دور میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

Seema Andhra elections - will be the last one for Naidu - Sharmila

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں