مرس وائرس اونٹوں سے پھیلنے کا خطرہ - سعودی عرب کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

مرس وائرس اونٹوں سے پھیلنے کا خطرہ - سعودی عرب کا انتباہ

کویت
رائٹر
سعودی عرب نے کہا کہ اونٹ رکھنے والے افراد مرس وارئس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نقابوں اور دستانوں کا استعمال کریں ۔ مملکت میں مڈلسٹ ریسپی ریٹری سینڈروم(مرس) وائرس کے باعث تقریباً100ہلاکتوں کے بعد پہلی مرتبہ اس طرح کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ اونٹوں سے یہ بیماری پھیلنے کا بہت زیادہ امکان پایاجاتا ہے ۔ اس وائرس کے باعث سعودی عرب کی وزارت صحت نے کل مزید 7متاثرین کا پتہ چلایا ہے ۔ مرض سارس کی طرح کاکرونووائرس ہے جس کے باعث دنیا بھر میں800افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس وائرس کی وجہ سے ہلاکت کا پہلا کیس چین میں2002میں پیش آیا تھا۔ دریں اثناء وزارت صحت نے مریضوں سے نپٹنے والے افراد جیسے افراد خاندان اور طبی عملے کو فیس ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ سعودی عرب کے کار گذار وزیر صحت عادل فقیہ نے اس وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات کے دوران بیداری مہم کے طور پر دواخانوں کا اچانک معائنہ کیا۔

Saudi Arabia warns of MERS risk from camels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں