جامعہ الازہر کے 35 طلباء کو فی کس چار سال قید کی سزا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

جامعہ الازہر کے 35 طلباء کو فی کس چار سال قید کی سزا

قاہرہ
اے ایف پی
مصر کی ایک عدالت نے آج جامعہ الازہر کے35طلباء کو فی سکس چار سال قید کی سزا دی۔ جامعہ الازہر کے طلباء پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کی تائید میں مظاہروں میں حصہ لیا ۔ جامعہ الازہر سنی مکتب فکر کا اسلامی دنیا میں سب سے بڑا ادارہ ہے ۔ سابق صدر مرسی کی رہائی کے لئے مصر کی مخلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے محمد مرسی کی تائید میں مصر کے مختلف مقامات پر مظاہرہ کئے ۔ جامعہ الازہر کے طلباء نے بالخصوص محمد مرسی کی تائید میں اور ان کی رہائی کے لئے مظاہرے کئے ۔ جامعہ الازہر کے 35طلباء پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے دسمبر کے پر تشدد مظاہروں میں حصہ لیا ۔ ان طلباء کو خاطی قرار دیا گیا کہ انہوں نے یونیورسٹی کے سامنے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور سیکوریٹی فورسیس سے متصادم ہوگئے ۔ 35طباء کو چار سال قید کی سزا کے علاوہ فی کس30000مصری پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے سابق صدر محمد مرسی کو گزشتہ سال ماہ جولائی میں اقتدار سے بے دخل کیا گیا ۔ محمد مرسی کے ایک سالہ دور حکومت کے خلاف مسلسل مظاہرے ہوئے ۔ اس کے بعد انہیں اقتدار سے ہٹا دیا گیا ۔ محمدمرسی کو ہٹانے کے بعد ان کے حامیوں کے خلاف مسلسل حکمت کی کاروائی جاری رہی ۔ سڑکوں پر مسلسل مظاہروں کے دوران اور تصادم کے دوران1400سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقدمات کی عاجلانہ اندازمیں یکسوئی کے ذریعہ15000سے زائد افراد کو جیل میں ڈال دیا گیا اور سینکڑوں افراد کو سزائے موت دی گئی ۔ اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے محمدمرسی مصرکے پہلے منتخبہ صدر تھے ۔ محمد مرسی کے خلاف تین الزامات کے تحت مقدمات زیر التواء ہیں ان پر انتہا پسند گروپوں کے ساتھ روابط رکھنے کا بھی الزام ہے ۔

Egypt students jailed for 4 years over violent protests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں