کالا دھن واپس لانے کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-28

کالا دھن واپس لانے کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل

نئی دہلی
یو این آئی
مودی حکومت نے حلف برداری کے دوسرے دن ہی آج ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بیرون ممالک میں جمع بلیک منی کو واپس لانے کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی) کی تشکیل کردی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آج یہاں منعقدہ کابینہ کی پہلی میٹنگ کے بعد وزیر قانون روی شکر پرساد نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق اعلی سطحی ایس آئی ٹی کی تشکیل کردی ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج ایم بی شاہ اس کے سربراہ جسٹس اریجیت پسایت نائب سربراہ ہوں گے ۔ ایس آئی ٹی نے کئی اہم محکموں اور اداروں کے اعلی افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ حکومت کو ایس آئی ٹی کی تشکیل کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بتایا کہ ایس آئی ٹی کے قیام کے لئے عدالت نے کل تک کا وقت دیا تھا۔ پرساد نے کہا کہ یہ فیصلہ بلیک منی کے مسئلہ پر نئی حکومت کے عہد اور اس کی ترجیح کا اظہار کرتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنی انتخابی مہم میں بلیک منی کے مسئلے کو بڑا ایشو بنایا تھا ۔ مودی کے پیر کی شام اقتدار سنبھالنے کے بعد منگل کو ہوئی کابینہ کی پہلی ہی میٹنگ میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وزیر برائے قانون روی شنکر پرساد سنگھ نے حکومت کے اس فیصلے کی اطلاع دی ۔ وزیر قاون روی شنکر پرساد نے بتایاکہ میں دو مسائل کے سلسلے میں کوشراکت کرنا چاہتا ہوں ۔ جن پر میٹنگ میں بات چیت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ہم نے کالا دھن واپس لانے کے لئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے ۔ ملک کے فائنانشیل ، ریونیو اور اکنامکس مینجمنٹ کے بڑے افسر ایس آئی ٹی کے ممبر ہوں گے ۔ یہ نئی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

SIT formed to bring back black money

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں