میڈیا گھرانوں پر دولت مند سیاسی جماعتوں کا قبضہ - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

میڈیا گھرانوں پر دولت مند سیاسی جماعتوں کا قبضہ - ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے میڈیا کے ایک طبقہ کے رول پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ دولت مند سیاسی جماعتوں نے میڈیا گھرانوں پر کنٹرول حاصل کرلیا تاکہ وہ ان کے حقیر سیاسی مفادات کی تکمیل کرسکیں ۔ بنرجی نے فیس بک پر کئے گئے ریمارک میں کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات میں میڈیا کے ایک بڑے طبقہ کا رول چونکا دینے والا ہے۔ بنرجی نے کہا کہ میڈیا کے جانبدارانہ رول پر انہیں صدمہ پہونچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ چند بڑی دولت مند سیاسی جماعتوں نے میڈیا گھرانوں کو اپنے قبضہ میں کرلیا اور انہیں اپنے حقیر سیاسی مفادات کی تکمیل میں مصروف کرلیا جس کے نتیجہ میں عوام کی آواز اور جمہوریت کے اخلاق زوال پذیر ہوگئے۔ میڈیا کے جس میں الکٹرانک اور پرنٹ دونوں شامل ہیں، ایک طبقہ کے جانبدارانہ رویہ نے مجھے صدمہ سے دوچار کیا ہے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال نے کہا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا شخصی حملے، کردار کشی اور تذلیل ، اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ یہ صورتحال اسی وقت بدل سکتی ہے کہ جب انتخابات سرکاری فنڈ سے منعقد کئے جائیں اور ٹی ایم سی اس کا طویل عرصہ سے مطابلہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کے لئے یہ اقدامات ناگزیر ہیں ، اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری جمہوریت کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

Rich political parties taking control of media houses: Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں