مصر کی صورتحال اندرون دو سال بہتر بنانے کا عہد - السیسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

مصر کی صورتحال اندرون دو سال بہتر بنانے کا عہد - السیسی

مصری صدارتی انتخابات کی دوڑ میں سب سے آگے والے عبدالفتح السیسی نے ملک کی صورتحال میں اندرون2سال بہتری کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات ان کے منصوبے کے عین مطابق رہے تو وہ یقینی طور پر ملک کی صورتحال بہتر بنائیں گے ۔ انہوں نے تاہم یہ وضاحت بھی کردی کہ ان کے خلاف احتجاج ہو ا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے ۔59سالہ سابق فوجی سربراہ نے اسکائی نیوز عربیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات ہمارے مرتبہ پلان کے عین مطابق رہے تو صورتحال میں بہتری یقینی طور پر اندرون2سال نظر آنے لگے گی ۔ انہوں ںے کہا کہ مصر کے تمام مسائل2سال میں ہی حل کرلئے جائیں گے۔السیسی نے مذہبی انتہا پسند قائد محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔ مصر میں یہ پہلی بار جمہوری طور پر منتخب صدر کی زیر قیادت حکومت تھی ۔ مصر میں صدارتی انتخابات 26تاi27مئی مقرر ہیں اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ انہیں زبردست کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں فوج کی جانب سے مداخلت کا انتظار نہیں کروں گا ۔ اگر عوام شہر کی سڑکوں پر اتر آئے تو ان سے میرا سوال بس اتنا ہی ہوگا کہ آخر وہ چاہتے کیا ہیں؟ میں ان پر یہ بھی واضح کردوں گا کہ میں آپ کے احکامات بجالانے تیار ہوں ۔ انہوں نے وضاحت بھی کردی کہ فوج کا ہر قدم عوام کی خواہش کے مطابق اٹھتا ہے ۔ السیسی نے ایک سوال کہ اگر2011میں حسنی مبارک اور پھر2013میں مرسی کی طرح ان کے خلاف بھی احتجاج ہوا تو وہ کیا کریں گے ‘ ان خیالات کا اظہا ر کیا تھا ۔ گزشتہ ہفتہ مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمین کے سب سے بڑے قائد محمد بدیع اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں کو سزائے موت سنائی تھی ۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ السیسی بڑے فرق سے کامیاب ہوں گے ۔ ان کے مقابلہ میں واحد امیدوار اور بائیں بازو سیاستداں حمدین صباحی ہیں۔ حمدین صباحی کو مرسی کے خلاف مقابلہ میں2012کے دوران تیسرا مقام حاصل ہواتھا۔

Sisi sees Egypt situation better 'in two years'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں