سونیا گاندھی کی کانگریس قائدین سے ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

سونیا گاندھی کی کانگریس قائدین سے ملاقات

کانگریس قائدین نے پارٹی صدر سونیا گاندھی سے دس جن پت پر واقع ان کے مکان پر ملاقات کی ۔ اطلاعات کے مطابق کانگریس صدرنے پارٹی قائدین سے مستقبل کے لئے لائحہ عمل سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے والے قائدین میں احمد پٹیل، جناردھن دیویدی، اجئے ماکن، شکیل احمد شامل ہیں ۔مختلف ٹی وی چینلس کی جانب سے ایگزٹ پول میں بی جے پی کو اکثریت نشستوں پر کامیابی ہونے کی پیش قیاسی کی گئی جس کے بعد سونیا گاندھی نے پارٹی قائدین سے مستقبل کے حکمت عملی سے متعلق بات چیت کی ہے۔ادھر مرکزی وزیرفینانس پی چدمبرم نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے مرکزمیں پھر ایک مرتبہ حکومت تشکیل دینے کا یہ ایک اچھاموقع ہے ۔ انہوں نے دیگر جماعتوں کی تائید حاصل ہونے کا یقین ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کانگریس کی تائید کے ساتھ تیسرے محاذ کی تشکیل حکومت کے قوی امکانات نظر آرہے ہیں ۔واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نویں اور آخری مرحلہ آج اختتام کو پہونچادیکھنایہ ہے کہ ملک کی عوام نے رائے دہی کے ذریعہ کس امیدوار کو اپنا نمائندہ منتخب کیایہ تو16مئی کو نتائج کے بعد ہی پتہ چل جائے گا۔

Sonia Gandhi meets Congress leaders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں