لوک سبھا انتخابات آخری مرحلہ - بی جے پی کا آر ایس ایس سے تبادلہ خیال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

لوک سبھا انتخابات آخری مرحلہ - بی جے پی کا آر ایس ایس سے تبادلہ خیال

نریندر مودی اور آر ایس ایس سربراہ کے درمیان طویل ملاقات کے بعد بی جے پی صد ر راج ناتھ سنگھ نے آج سنگھ قائدین سے ملاقات کی ۔ باور کیاجاتا ہے کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابت کے اختتام سے قبل پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ جھنڈے والاں میں قائم آر ایس ایس کے دفتر میں صدر بی جے پی نے آر ایس ایس قائدین کے ساتھ تقریباً2گھنٹے تک بند کمرہ میں بات چیت کی ۔ آر ایس ایس قائدین میں بھیاجی جوشی اور سریش سونی بھی شامل تھے ۔ سریش سونی آر ایس ایس اور بی جے پی کے درمیان رابطہ کار کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں ۔ سنگھ سربراہ موہن بھاگوت اجلاس میں شریک نہیں تھے ۔ وزارت عظمیٰ کے بی جے پی امیدوار نریندر مودی اور موہن بھاگوت کے درمیان کل کی ملاقات کے ایک دن بعد سنگھ قائدین کے ساتھ راج ناتھ سنگھ کی بات چیت کو معنی خیز سمجھا جارہا ہے ۔ کل رائے دہی کا آخری مرحلہ ہے جس کے بعد16مئی کو ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی ۔ اسی تناظر میں سنگھ نے پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر بی جے پی کے قریبی ذرائع نے اجلاس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی کہ بی جے پی امیدواروں کو انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے آر ایس ایس کارکنوں نے سخت محنت کی ہے اور راج ناتھ سنگھ نے اظہار تشکر کے لئے ان سے ملاقات کی تھی۔ مابعد انتخابات حکمت عملی پر تبادلہ خیال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ سنگھ حکمت عملی پر تبادلہ خیال نہیں کرتا ۔ مودی نے کل موہن بھاگوت ،ان کے نائب جوشی اور سونی کے ساتھ سنگھ ہیڈ کوارٹرس میں ملاقات کی تھی اور باور کیا جاتا ہے کہ انہوں نے حالیہ انتخابی مہم اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ۔ سنگھ ورکرس نے مشرقی یوپی میں بی جے پی امیدواروں کے لئے پوری شدت کے ساتھ مہم چلائی تھی جس کا مقصد پارٹی کی کارکردگی میں ڈرامائی بہتری تھا ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ لوک سبھا انتخابات کا آخری مرحلہ کل طئے ہے جس میں وارانسی بھی شامل ہے جہاں سے مودی مقابلہ کررہے ہیں۔

After Modi, Rajnath meets RSS leaders ahead of the last phase of LS polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں