وزیر اعظم من موہن سنگھ کی وداعی تقریب کی تیاریاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

وزیر اعظم من موہن سنگھ کی وداعی تقریب کی تیاریاں

قومی دارالحکومت کے لٹین زون میں2وی آئی پی بنگلوں میں تیز تر سرگرمیاں نظر آرہی ہیں جن میں سے ایک بنگلہ10سا ل سے مقیم مہمان کو الوداع کہنے کی تیاریاں کررہا ہے جب کہ نئے مہمان کے خیر مقدم کے لئے ایک اور بنگلہ کو سجایا سنوارا جارہا ہے ۔ وزیرا عظم منموہن سنگھ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی سبکدوشکے بعد3موتی لال نہرو روڈ کومنتقل ہوجائیں گے ۔ دفتر وزیر اعظم نے بتایا کہ نئے مقام پر تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔ وزیرا عظم کے مشیر میڈیا پنکج بچوری نے بتایاکہ موتی لال نہرو روڈ اب رہائشی مقاصد کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ سرکاری قیام گاہ سے سازو سامان کی منتقلی کا کام شروع ہوچکا ہے تاہم ابھی بعض اشیاء کی منتقلی باقی ہے ۔ وزیر اعظم کی اہلیہ گرشرن کور خود ہی نئے مقام پر آرائشی سرگرمیوں کی نگرانی کررہی ہیں ۔ صدر باب الداخلہ پر ایک نیا سنتری پوسٹ قائم کیا گیا ہے جب کہ اندرونی علاقہ میں باغبانی عملہ سبزہ زاروں کی افزائش حسن اور تراش خراش میں مصروف ہے ۔ پتھروں کی بڑی بڑی سلوں کے علاوہ دیگر اشیاء کو بھی مکان میں لے جاتے دیکھا گیا ۔ صدر دروازہ پر سیکورٹی کیبن بھی قائم کیا جارہا ہے ۔ یہ سرگرمیاں صرف نئے پتہ تک ہی محدود نہیں ۔ وزیر اعظم کی سرکاری قیامگاہ7ریس کورسروڈ میں بھی مماثل سرگرمیاں جاری ہیں ۔ کتابوں ، گلدانوں اور تحفہ تحائف کی پیکنگ ہورہی ہے اور یہ وہ اشیاء ہیں جو کبھی وزیر اعظم کو10سالہ میعاد کے دوران تحفہ میں ملی تھیں ۔ وزیرا عظم کو خصوصی طور پر غیر ملکی اعلی عہدیداروں سے جو تحائف ملے تھے ان کی فہرست سازی ہورہی ہے ۔ منموہن سنگھ بعض تحائف کو اپنے ساتھ لے جارہے ہیں جب کہ بعض کو انہوں نے وہیں چھوڑ دیا ہے جو بعدمیں توشہ خانہ کی زینت بنیں گے ۔ وزیراعظم منموہن سنگھ اپنے ساتھ چند کتابوں کے علاوہ4تا5قالین اور چند ٹی سیٹس لے جارہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کبھی انہیں ایک بیٹ تحفتاً پیش کیا تھا جسے وہ سرکاری قیامگاہ ہی میں چھوڑ دیں گے ۔ دفتر وزیر اعظم کو بھی دوبارہ سجایا سنوارا جارہا ہے اور وہاں بھی دروازوں اور دریچوں پر نئے پردے لگائے جارہے ہیں ۔ پچوری نے بتایا کہ سنگھ ، نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کے ساتھ ہی سری موتی لال نہرو روڈ کو منتقل ہوجائیں گے ۔3موتی لال نہرو مارگ، ٹائپVIIIبنگلہ ہے جو 2.5ایکڑ اراضی پر محیط ہے ۔ دہلی کی سابق چیف منسٹر شیلا دکشت نے حال ہی میں یہ بنگلہ خالی کیا تھا ۔4بیڈروم پر مشتمل بنگلہ انتہائی خوبصورت ہے جہاں دفتر کے لئے بھی کافی جگہ مخصوص ہے ۔ علاوہ ازیں سبزہ زاروں نے اسکا حسن دوبالا کردیا ہے۔ہر طریقہ سے یہ بنگلہ سابق وزیر اعظم کی شایان شان ہے۔ اس کی ڈیزائننگ برطانوی عہدمیں ہوئی تھی ۔ عمارت کا حسن نکھار نے کے لئے نئے رنگ و روغن سے دیواروں اور ستونوں کی صور ت گری ہورہی ہے ۔ نیا پتہ نئی دہلی میونسپل کونسل کی حدودمیں ہے ۔ این ڈی ایم سی عہدیدار نے بتایا کہ اگرچہ بنگلہ سی پی ڈبلیو ڈی کی ملکیت ہے تاہم ہم اپنی جانب سے تمام ضروریات کی یکسوئی کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

7 RCR prepares to bid farewell to PM Manmohan Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں