صدر جمہوریہ کے ہاتھوں قومی فلورنس نائٹ انگیل ایوارڈس کی تقسم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

صدر جمہوریہ کے ہاتھوں قومی فلورنس نائٹ انگیل ایوارڈس کی تقسم

نئی دہلی
یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج بین الاقوامی یوم نرس کے موقع پر نرسوں میں قومی فلورنس نائٹ انگیل ایورارڈ تقسیم کئے ۔ راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ایوارڈز کی تقسیم کے بعد صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی شعبہ صحت میں نرسس سب سے بڑی ورک فورس ہیں ۔ آزادی کے بعد سے نرسنگ خدمات اور صلاحیتوں کی تعمیرمیں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ نرسوں کے رول اور ذمہ داریوں میں بھی کئی گئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ انٹر نیشنل کونسل آف نرسس کی جانب سے آج کے دن کو’’نرسس : تبدیلی کا اہم ذریعہ ۔ صحت کا اہم وسیلہ‘‘ کا عنوان دیا ہے جو انتہائی موزوں و مناسب ہے۔ صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ کونسل کا یہ ادعا درست ہے کہ ہندوستان میں نرسس کی ورج فورس بہترمنصوبہ بندی ، تعلیم اور کام کے ماحول میں بہتری کے ذریعہ تبدیلی کا نقیب بن سکتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یقینی طور پر ملک میں موجودہ نرسنگ ڈھانچے کو مستحکم بنانے میں اپنا حصہ ادا کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرینرس اور نظام کی ایجاد کرنے والوں کی حیثیت سے وہ سماج کے مختلف طبقاتکو زندگی گزارنے اور کام کرنے کے بہتر طریقے وضع کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔ اس موقع پر موجود اہم شخصیتوں میں مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود غلام نبی آزاد ، مرکزی مملکتی وزیر صحت اے ایچ خان چودھری اور مرکزی مملکتی وزیر صحت سنتوش چودھری موجود تھے ۔

President presents national Florence Nightingale awards

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں