سماعت کے بغیر نظر بندی سے آزادی کے حقوق کی پامالی - عدالت عظمیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

سماعت کے بغیر نظر بندی سے آزادی کے حقوق کی پامالی - عدالت عظمیٰ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ احتیاط کے طور پر حراست میں لئے گئے شخص کو مقدمے کی سماعت کے بغیر طویل عرصے تک حراست میں نہیں رکھاجاسکتا،کیونکہ اس سے اس کی انفرادی آزادی اور دیگر شہری حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ جسٹس رنجنا پرکاش دیسائی( اب ریٹائرڈ) اور جسٹس این وی رمن کی بنچ نے کہا کہ عام طور پر قانون کے التزام کے تحت حراست میں لئے گئے شخص کو مقدمے کا سامنا کیے بغیر ہی نظر بند رکھنے سے اس کی آزادی میں رخنہ پیدا ہوتا ہے اور اسے شہری حقوق سے محروم کیاجاتا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ ایسے شخص کو مسلسل حراست میں رکھے جانے کے بارے میں وقت وقت پر معاملے کا جائزہ لیاجانا چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ ان قیدیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مقننہ نے نظر بند شخص کے جائزے کے لئے مشاورتی بورڈ کا واضح التزام کیا ہے۔ عدالت نے آندھرا پردیش کے شراب کے کاروبار کی خطرناک سرگرمیوں ، ڈاکہ زنی ، نشیلی ادویات کے جرم ، غیر قانونی کاروبار کا جرم اور زمین ہتھیانے سے متعلق قانون1986کے تحت ایک شخص کی نظر بندی کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے یہ رولنگ دی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں