آخری مرحلہ کی پولنگ سے قبل کولکاتا میں تشدد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

آخری مرحلہ کی پولنگ سے قبل کولکاتا میں تشدد

کولکاتا
یو این آئی
کولکاتا اور مضافات میں آخری مرحلے کی پولنگ سے قبل ترنمول کانگریس کے حملے میں سی پی ایم کے چار کارکن زخمی ہوگئے ہیں ۔ ترنمول حملے کے خلاف ایک طرف سی پی ایم حامیوں نے شمالی24پرگنہ کے بیل گھڑیا میں جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا تو دوسری سی پی ایم کی خواتین سیل کی لیڈران کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر لال بازار کے باہر دھرنا دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بیل گھڑیا میں سی پی ایم حامیوں پر ترنمول کانگریس کے ورکروں کے حملے کے خلاف100سے زائد سی پی ایم حامیوں نے جی ٹی روڈ کو جام کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ زخمیوں میں سی اپی ایم کے ریاستی کمیٹی کے ممبر سندیپ مترا بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ اس علاقے میں واقع سی پی ایم کے آفس پر بھی حملہ کیا گیا ہے ۔ ایک ہجوم جن کا تعلق ترنمول کانگریس سے تھا، وہاں پہنچ کر مظاہرین پر حملہ کردیا ۔ جس میں2افراد زخمی ہوگئے۔ کولکاتا شہر کے شمالی علاقہ کاشی پور میں سی پی ایم کے لوکل کمٹی کے سکریٹری کلیان سمجھدار ترنمول ورکروں کے حملے میں زخمی ہوگئے ہیں ۔ بیلیا گھاٹا میں ایک اور پارٹی ورکر اشیش داس حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ان دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ سی پی ایم نے الزام لگایا ہے کہ ان تمام حملوں میں ترنمول کانگریس شامل ہے ۔ اس درمیان100سے زائد سی پی ایم کے پارٹی ورکر کولکاتا پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ اور13ممبران پر مشتمل وفد نے پولیس کمشنر سے ملاقات کر کے میمورنڈم سونپا ۔ اس مظاہرہ کی وجہ سے پورے علاقے میں ٹریفک نظام متاثر ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بیل گھڑیا میں ہوئے حملے میں ترنمول کانگریس کے5افراد کو گرفتار کیا گیا تھا مگر آج انہیں عدالت نے ضمانت ر رہا کردیا۔

Pre poll violence in Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں