جگن اور کے سی آر کی پالیسیوں میں نمایاں فرق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

جگن اور کے سی آر کی پالیسیوں میں نمایاں فرق

تلنگانہ کانگریس ترجمان شراون کمار کے ریمارک کہ ٹی آر ایس صدر کے سی آر نے وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرلیا ہے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس نے استفسار کیا کہ کانگریس ایسا تعلق قائم نہ کرے جو زیادہ مدت تک باقی نہ رہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی آر ایس آر سی پی ترجمان جی رامچندر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس قائدین جو ابتک کے سی آر کے ساتھ رہے ایسے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ۔ کے سی آر نے علیحدہ تلنگانہ کے لئے جدو جہد کی جب کہ جگن موہن ریڈی نے ریاست کی تقسیم کی مخالفت کی ۔ انہوں نے ریاست کومتحد رکھنے کے لئے جدو جہد کی ۔ کیونکہ اگر ریاست کو تقسیم کردیا گیا تو پسماندہ علاقوں کو فروغ دینا ممکن نہیں ہوگا ۔ ان دونوں نے الگ الگ مقاصد کے لئے جدو جہد کی ۔ دونوں جماعتوں کی آئیڈیا لوجی مختلف ہے ۔ اس حقیقت کے باوجود بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں ۔ یہ دونوں جماعتیں شمالی اور جنوبی قطب ہیں ۔ وائی ایس آر پی کا کے سی آر کی پریس کانفرنس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے گٹو نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا ہے اس میں کوئی بات نئی نہیں ہے ۔ وائی ایس آر سی پی سیما آندھرا میں حکومت بنا رہی ہے ۔ یہ بات اتنی ہی طاقت ور ہے جیسا کہ سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے ۔ کے سی آر کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہ تلنگانہ حکومت سیما آندھرا حکومت کی تال میل کے ساتھ کام کرے گی ۔گٹو سرینو اس نے کہا کہ اگر وہ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے ۔ گٹو سرینو نے سراون کے ان ریمارکس کی مذکت کی کہ تلنگانہ میں1500طلباء کے اموات میں جگن کا ہاتھ ہے انہوں نے استفسار کیا کہ جگن موہن ریڈی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش نہ کرے کانگریس اور اس کی صدر سونیا گاندھی اموات اور عوام کی پریشانی کے لئے ذمہ دار ہیں۔ تلنگانہ میں جو کوئی حکومت ہو ہم اس پر زور دیں گے کہ وائی ایس آر کانگریس کی پالیسیوں پر عمل کریں۔

Political Quid Pro Quo Between KCR and Jagan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں