5 ریاستوں کے دینی مدارس کے سرٹیفکیٹ سی بی ایس ای کے مساوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

5 ریاستوں کے دینی مدارس کے سرٹیفکیٹ سی بی ایس ای کے مساوی

قانون حق معلومات(آر ٹی آئی) کے تحت سوال کے جواب کے مطابق دینی مدارس کے طلباء کو پانچ ریاستی بورڈس کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مساوی ہیں ۔ بہار اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ، مغربی بنگال کونسل آف ایجوکیشن بورڈ، چھتیس گڑھ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ، مدھیہ پردیش بورڈ اور اتر پردیش بوڈ کی جانب سے ان کی ریاستوں میں مدرسوں کے طلباء کو جاری کردہ سرٹیفکیٹ سی بی ایس ای کے تحت اسکولوں کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مساوی ہیں ۔ آر ٹی آئی جہد کار سلیم بیگ کی جانب سے طلب کردہ اطلاعات میں کہا گیا کہ اعلی تعلیم کو آسان بنانے کے مقصد سے جاری کردہ سرٹیفکیٹسی بی ایس ای ، کونسل آف بورڈس آف اسکول ایجوکیشن یا دیگر اسکول بورڈس کے مساوی ہیں۔

Madrasa certificates issued by 5 state boards equivalent to CBSE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں