آرٹیکل 370 منسوخی پر بیان - عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کا شدید ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-28

آرٹیکل 370 منسوخی پر بیان - عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کا شدید ردعمل

نئی دہلی؍ سری نگر
پی ٹی آئی
دفتر وزیر اعظم سے متعلق وزیر نے آج اپنے ان ریمارکس کے ذریعہ ایک تنازعہ پیدا کردیا ہے کہ آرٹیکل370کی منسوخی کے لئے ان عناصر کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی جو قائل نہیں ہیں جس کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی موقف دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی یہ کہنا چاہتے تھے کہ حکومت اس معاملہ پر بحث کروانا نہیں چاہتی ہے تاکہ جو لوگ دفعہ370کے نقصانات پر متفق نہیں ہیں انہیں متفق کروایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس معاملہ پر بحث نہیں کرتے ہیں تو ہم کس طرح سمجھ پائیں گے کہ دفعہ370کے کیا نقائص ہیں۔ 57سالہ سنگھ نے کہا کہ دفعہ370عملی طور پر کوئی اثر رکھنے کے بجائے نفسیاتی رکاوٹ ہے اور مودی کے زیر قیادت حکومت تام فریقین سے اس معاملہ پر بحث چاہتی ہے ان میں نوجوان بھی شامل ہیں ۔ اس بحث کے نتیجہ کی بنیادپر فیصلہ کیا جائے گا کہ اس دفعہ کو برقرار رکھا جائے یا برخاست کیا جائے ۔ جتیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس پر بحث کرانا چاہتے ہیں ۔ تاہم اس بیان پر عمر عبداللہ نے شدید رد عمل ظاہر کیا اور ٹویٹ میں کہا کہ آرٹیکل370 ریاست اور مابقی ملک کے درمیان واحد دستوری رابطہ ہے ۔ عمر نے کہا کہ میرے الفاظ کو نشان زد کردیجئے اور اس ٹویٹ کو محفوظ رکھئے۔ انہوں نے کہا کہ جب مودی حکومت ایک یاد بن جائے گی اس وقت یا تو جموں و کشمیر ہندوستان کا حصہ نہیں رہے گا یا آرٹیکل370 برقرار رہے گا۔ انہوں نے اتنی جلد آرٹیکل370 کے بارے میں بیان پر تعجب کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دفتر وزیر اعظم سے متعلق نئے مملکتی وزیر نے کہا ہے کہ آرٹیکل370 کی منسوخی کا عمل و بحث شرو ع ہوچکے ہیں ۔ واہ کیا تیز رفتار شروعات ہے۔ پتہ نہیں کون بول رہا ہے۔پی ڈی پی نے کہا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی قیادت کو چاہئے کہ وہ سنگین نقصان پہونچنے سے قبل آرٹیکل370 کی منسوخی کے بارے میں سنگھ کی بیان بازی پر لگام کسے ۔ رات دیر گئے وزیر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی اطلاعات میں ان کی غلط ترجمانی کی گئی ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں آرٹیکل370 کے بارے میں میرے بیان کے تعلق سے میڈیااطلاعات کے بارے میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میری غلط ترجمانی کی گئی۔ میں نے معزز وزیر اعظم کے حوالہ سے کچھ نہیں کہا ہے ۔ یہ تنازعہ بالکل بے بنیاد ہے ۔ حکومت نے اس تنازعہ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی ۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم فیصلہ کریں گے ۔ آپ نے دیکھا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ہم نے کیا کہا تھا حکومت اس بارے میں ٹھوس جائزہ لے گی۔

Jitendra talks of debate on Art 370; Omar, Mehbooba react

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں