لوک سبھا انتخابات - 55 خواتین منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

لوک سبھا انتخابات - 55 خواتین منتخب

نئی دہلی
آئی اے این ایس
نئی تشکیل پانے والی لوک سبھا میں گزشتہ کے مقابل خواتین کی تعداد کم ہوگئی ۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لئے2009میں59خواتین منتخب ہوگئی تھیں جب کہ اس مرتبہ صرف55خواتین کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ بعض اہم فاتح خاتون امیدواروں میں اترپردیش کے رائے بریلی حلقہ سے سونیا گاندھی ، لوک سبھامیں سابق قائد اپوزیشن سشما سوراج جو مدھیہ پردیش کے ودیشہ حلقہ سے منتخب ہوئی ہیں، کے علاوہ چنڈی گڑھ سے اداکارہ کرن کھیر جو بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئی ہیں۔ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ یعنی13خاتون امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔ اتر پردیش دوسرے نمبر پر ہے جہاں11خاتون امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔59خواتین2009میں منتخب ہوئی تھیں جب کہ 2004میں45خواتین منتخب ہوئی تھیں۔1999میں صرف49خواتین ایم پی بنی تھیں۔ لوک سبھامیں خواتین کی سب سے کم تعداد1957میں تھی جو صرف22 تھی۔

Election Results 2014: Fewer women elected to Lok Sabha this election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں