مودی کابینہ کے وزرا کے قلمدانوں کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-28

مودی کابینہ کے وزرا کے قلمدانوں کا اعلان

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے وزراء کے قلمدان کا آج اعلان کردیا گیا ہے جو کہ اس طرح ہیں ۔ نریندر مودی :عاملہ، عوامی شکایت اور پ نشن ، ایٹمی توانائی، خلائی محکمہ اور دیگر وزارت اور محکمے جواب تک کسی دوسرے وزیر کو تفویض نہیں ہوئے ہیں ۔ کابینہ کے وزیر : راج ناتھ سنگھ۔ وزیر داخلہ سشما سوراج وزیر خارجہ ، غیر ملکی تارکین وطن کے امور ۔ ارون جیٹلی وزیر مالیات دفاع اورکمپنی کے امور ۔ ایم وینکیا نائیڈو وزیر برائے شہری ترقیات ، رہائش اور شہری غریبی ہٹانے کے امور ۔ نتن گڈ کری وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور شاہراہ، جہاز رانی۔ پرکاش جاوڈیکروز یر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور ماحولیات اور جنگلات(آزادانہ چارج)۔ پیوش دید پرکاش گوئل وزیر مملکت برائے توانائی اور کوئلہ اور قابل تجدید توانائی(آزادانہ چارج)۔ جتیندر پردھان وزیر برائے سائنس اور ٹکنالوجی ، ارضیات (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت برائے وزیر اعظم آفس ، پرسنل اور عوامی شکایات اور پنشن ایمٹی توانائی اور خلائی محکمہ، وزراء مملکت ۔جنرل وی کے سنگھ شمالی مشرقی ترقی(آزادانہ چارج) خارجہ پرواسی بھارتیہ کے امور۔ راؤندر جیت سنگھ وزارت دفاع وزیر مملکت پلاننگ، پروگرام عمل درآمد۔(آزادانہ چارج)،سنتوش کمار گنگ وار ٹیکسٹائل آزادانہ چارج ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ، آبی وسائل، ترقی دریا اور گنگا صفائی ۔ شری پادیشو نائک وزیر مملکت برائے ثقافت(آزادانہ چارج) وزیر مملکت برائے سیاحت(آزادانہ چارج) ۔دھرمیندر پردھان وزیر مملکت برائے پیٹرولیم اور قدرتی گیس(آزادانہ چارج) سروانند سون وال وزیر مملکت برائے فروغ صلاحیت ، نوجوان کے امور اور کھیل (آزادنہ چارج) ہر سمرت کور بادل وزیر برائے غذائی پروسیسنگ ۔ جوئیل اور انووزیر برائے قبائلی امور ۔ رادھا موہن سنگھ وزیر زراعت۔ تھاورچند گہلوت ۔ وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ۔ سمرتی ایرانی وزارت برائے انسانی وسائل اور ترقی ۔ ہرش وردھن وزارت صحت اور خاندانی بہبود ۔ ڈی وی سدانند گوڑاوزیر ریلوے ، اوما بھارتی وزیر برائے آبی وسائل، گنگا صفائی اور ترقی دریا، نجمہ ہپت اللہ وزیر برائے اقلیتی امور، گوپی ناتھ منڈے وزیر برائے دیہی ترقی، پنچایتی راج ، رام ولاس پاسوان وزارت برائے امور صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم ۔ کلراج مشرا وزیر برائے چھوٹی اور متوسط صنعتیں ،مینکا گاندھی وزیر برائے نسواں اور ترقی اطفال۔ اننت کمار وزیر برائے کمیکل اور فریٹلائزر۔ روی شنکر پرساد وزیر برائے ٹیلی مواصلات،قانون اور انصاف ۔ اشوک گجپتی راجو وزیر برائے شہری ہوا بازی ۔ اننت گیتے وزارت برائے بھاری صنعت اور عوامی آلات۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے بھی پہلے وزیر قانون و انصاف اور وزیر مواصلات و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کا منصب سنبھالا ۔ وہ پہلے بھی وزیر اطلاعات و نشریات رہ چکے ہیں ۔وزیر اطلاعات و نشریات(آزادنہ چارج) بنائے گئے پرکاش جاویڈیکر نے بھی اپنی وزارت کی ذمہ داری سنبھالی ۔ انہیں اس کے علاوہ وزارت ماحولیات و جنگلات اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے ۔ بہار سے راجیہ سبھا کے ممبر دھرمیندر پردھان اور مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے رکن اور پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ پیوش گوئل نے بھی بالتر تریب پٹرولیم و قدرتی گیس اور وزیر توانائی کا منصب سبھال لیا۔ جموں و کشمیر سے پہلی بار منتخب ہونے والے جیتندر سنگھ نے بھی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا ۔ مہاراشٹر میں بی جے پی کے اہم لیڈر گوپی ناتھ منڈے نے بھی وازرت برائے دیہی ترقیات کی ذمہ داری سنبھالی ۔ وزیر خوراک ورسد سپلائی ہر سمرت کور نے بھی اپنی وزارت کا منصب سنبھالا۔ دہلی سے کابینہ میں شامل کئے گئے واحد رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے وزیر صحت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ چھوٹی، متوسط و انتہائی چھوٹی صنعتوں کے وزیر کلراج مشرااور ریلوے وزیر منوج سنہا گورکھ دھام ٹرین حادثہ کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گورکھپور گئے ہیں۔اس لئے وہ اپنی وزارتوں کی ذمہ داری آج نہیں سنبھال سکے ۔

PM Modi announces list of Cabinet ministers with portfolios

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں