آسام میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی بدبختانہ - انڈین امریکن مسلم کونسل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

آسام میں مسلمانوں کا قتل عام انتہائی بدبختانہ - انڈین امریکن مسلم کونسل

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ میں موجود ہندوستانی مسلمانوں کی ایک تنظیم نے آسام میں ہوئے پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے جسمیں کم از کم32مسلمانوں کو ہلاک کیاگیا۔ تنظیم نے مطالبہ کیاکہ آسام میں زائد نیم فوجی دستوں کو متعین کیا جائے ۔ انڈین ۔ امریکن مسلم کونسل(آئی اے ایم سی) نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے2نہایت حساس اضلاع میں این ڈی ایف ڈی(ایس) کے جنگجوؤں نے پرتشدد کارروائیاں کیں جن کا تعلق راست طور پر عام انتخابات سے ہے، آسام میں تفرقہ پیدا کرنے والے اور نفرت آمیز سیاست کرنے والے افرادمسلمانوں کو غیر قانونی مہاجرین قرار دیتے ہیں۔ آئی اے ایم سی کے صد ر احسان خان نے کہا کہ ہندواتوا کا نظریہ رکھنے والے سیاستدانوں کے باعث آسام میں مسلمانوں کے خلاف یہ صورتحال پیش آئی ۔ انہوں نے کہا کہ تشددکے واقعات کے ذریعہ آسام میں جمہوری صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔ آئی اے ایم سی نے بوڈو علاقوں سے تمام غیر قانونی ہتھیاروں گولہ بارود کو ضبط کرلینے کا مطالبہ کیا کیونکہ اس کے ذریعہ ہی وہاں پرتشدد واقعات کو روکا جاسکتا ہے ۔ تنظٰم نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کی ہلاکت کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے کسی جج سے تحقیقات کرائی جائیں ، نیز تشدد میں ملوث پولیس عہدیداروں کو بھی معطل کیا جائے۔

Atrocities against Assam Muslims must cease now, demand Indian Americans

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں