نئے ایوان کا اولین اجلاس لوک سبھا سیکریٹریٹ پوری طرح تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-16

نئے ایوان کا اولین اجلاس لوک سبھا سیکریٹریٹ پوری طرح تیار

نئی دہلی
یو این آئی
ووٹوں کی گنتی کے لئے24گھنٹوں سے کم وقت رہ گیا ہے اور لوک سبھا سکریٹریٹ نئے ایوان کے اولین اجلاس ، نو منتخبہ ارکان پارلیمنٹ کے استقبال اور دارالحکومت میں ان کی رہائش میں معاونت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ لوک سبھا کے جنرل سکریٹری پی سریدھرن نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ نئی حکومت صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو16ویں لوک سبھا کے اجلاس کی طلبی کی تاریخ کی تجویز پیش کرے گی ۔ صدر جمہوریہ نئی حکومت کی سفارش پر عبوری اسپیکر کا تقرر کریں گے ۔ روایتی طور پر اس عہدہ پر ایوان کے انتہائی سینئر رکن کا تقرر کیاجاتا ہے لیکن یہ قاعدہ کی کارروائی نہیں ہے ۔ عبوری اسپیکر کے نام کے ساتھ دیگر دو یا تین نام صدر جمہوریہ کو صدور نشین کے پینل کے تقرر کے لئے روانہ کئے جائیں گے جو عبوری اسپیکر کی کسی بناء پر عدم موجودگی کی صورت میں ایوا کی کارروائی کرسکیں گے ۔ توقع ہے کہ نئے ارکان کی حلف برداری کے لئے کم ازکم2دن درکار ہوں گے ۔ ایوان کے ارکان کی تعداد543ہے۔ ماضی میں دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس مئی حکومت کی تشکیل کے چوتھے دن طلب کیا گیا تھا ۔ گزشتہ مرحلہ کے دوران قدیم لوک سبھا کو تحلیل کردیا گیا تھا اور بعد ازاں18مئی کو نئی لوک سبھا تشکیل دی گئی تھی ۔ نو منتخبہ ارکان پارلیمنٹ کو عارضی طور پر اشوکا ہوٹل میں قیام کروایا جائے گا بعد ازاں ایوان کی کمیٹی انہیں باقاعدہ رہائش فراہم کرے گی ۔ کل دوپہر سے نئے ارکان پارلیمنٹ قیام اور ان کے کام کاج میں سہولت پیدا کرنے کے تمام مراکز کار کرد ہوجائیں گے ۔ دارالحکومت میں قیام کے مختلف مقامات پر سکریٹرینے6گائیڈ پوسٹ قائم کردئیے ہیں۔

Lok Sabha secretariat gears up to welcome new MPs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں