50 مغویہ طالبات بوکو حرام کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

50 مغویہ طالبات بوکو حرام کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب

ابوجا
یو این آئی
نائیجیریا میں انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے ہاتھوں اغوا شدہ200سے زائد اسکولی طالبات میں سے50اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں ۔ مغویہ لڑکیوں کی رہائی کے حق میں اچیبوک میں ہوئے مظاہرہ میں اغوا کنندوں سے بچ نکلنے والی طالبات میں سے چندنے شرکت کی ۔ ان میں سے ایک لڑکی نے بتایا کہ شدت پسند اغوا کنندوں نے کہا تھا کہ اگر ہم نے فرار ہونے کی کوشش کی تو وہ ہمیں گولی ماردیں گے لیکن میں کودکر فرار ہوگئی اور ایک درخت کے نیچے رات بھر چھپی رہی۔ ایک دیگر طالبہ نے بتایا کہ اسکول میں آگ لگانے کے بعد ہمیں10ٹرکس میں سوار کر کے جنگل کی طرف لے جایا جائے گا تبھی میں فرار ہونے میں کامیاب رہی اور اغوا کنندوں سے بچنے کے لئے اس وقت تک دوڑتی رہی جب تک گھر نہیں پہنچ گئی ۔ خیال رہے کہ ان طالبات کی رہائی کے لئے دارالحکومت ابوجا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے نعرے لگائے ۔ یاد رہے کہ اسلام پسند جنگجوؤں نے کہا کہ وہ مغویہ طالبات کو فروخت کردیں گے۔

Nigeria Identifies 53 Girls Who Escaped Mass Kidnapping

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں