دو ہندوستانی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم - ویزا تجدید سے پاکستان کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

دو ہندوستانی صحافیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم - ویزا تجدید سے پاکستان کا انکار

نیویارک
یو این آئی
پاکستان نے اسلام آباد میں کام کرنے والے دو ہندوستانی صحافیوں کے ویزے کی تجدید کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان سے ملک چھوڑ نے کو کہا ہے ۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے آج پاکستان کے سرکاری افسروں کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان سے شائع ہونے والے انگریزی روز نامہ دی ہندو کی خاتون صحافی مینا مینن اور ایک خبر رساں ایجنسی کے استہیش فلپ گزشتہ جمعرات کو اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کے ماتحت عوامی رابطہ برائے خارجہ کے ڈائرکٹر نے اطلاع دی تھی کہ ان کے ویزے کی تجدید نہیں کی جاسکتی اور اس لئے وہ اپنے ملک واپس لوٹ جائیں ۔ اس کے لئے انہیں ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے ۔ وال اسٹریٹ جنرل نے پاکستان کے محکمہ رابطہ عامہ برائے خارجہ کے افسر الطاف حسین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہندوستانی صحافیوں کے ویزے کی تجدید وزارت داخلہ کی سفارش کے بعد کی جاسکے گی۔ رپورٹ کے سلسلہ میں رد عمل جاننے کے لئے وزارت داخلہ کے کسی افسر سے رابطہ قائم نہیں ہوسکا ۔ رپورٹمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے نمائندوں سے رابطہ قائم کیا جانے پر انہوں نے اس معاملے پر فوری طورپر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ یہ دونوں ہندوستانی صحافی اگست2013میں پاکستان گئے تھے اور ان کی ویزے کی میعاد9مارچ 2014تک تھی۔ انہوں نے اپنے ویزے کی میعاد بڑھانے کی درخواست دی تھی لیکن اسے خارج کردیا گیا۔

Two Indian Journalists Likely To Be Ousted from Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں