وادی سوات میں طالبان بیروزگاری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

وادی سوات میں طالبان بیروزگاری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں

وادی سوات میں بے روزگاری کے سبب نوجوانوں کو طالبان میں شامل ہونے کی ترغیب مل رہی ہے۔ یہ انتباء علاقے کے کاروباری اور یونین لیڈروں نے کیا ہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے ڈان نے خبر دی ہے کہ سوات میں ریشم کی تقریباً500فیکٹریوں میں سے زیادہ تر بند ہوچکی ہیں۔ اس طرح اس پاکستانی سوئٹزر لینڈ سوات میں ملازمتوں کے فقدان سے خطرہ ہے کہ مقامی لوگ پیسوں کی خاطر طالبانی گروہ میں شامل ہوجائیں کیونکہ سوات میں اب کچھ ہی ریشم سازی کی فیکٹریاں بچی ہیں جن میں سے ایک کے مالک نے بتایا کہ وہ اب صرف غریب مزدوروں کی خاطر فیکٹری چلارہے ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلی دہائی میں دو سو برسوں تک اس وادی میں شدت پسندوں کا غلبہ رہا۔2009میں جب تک فوج نے انتہا پسندوں کو سوات سے نکال باہر کیا تب تک روایتی ریشم سازی کی صنعت تباہ ہوچکی تھی۔ اخبار کے حکومت نے اس صنعت کو مراعات کے ذریعہ بحال کرنے کی جوکوششیں کیں وہ سبھی ناکام رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایام امن میں افغانستان سے دھاگے کی اسمگلنگ اور سستے مزدوروں کی موجودگی کی وجہ سے یہاں ریشم سازی کی صنعت کو ترقی ملی تھی۔

Jobless swat Pakistani's Turning To The Taliban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں