سیاسی فیصلوں کے ذریعے نزاعات حل کرنے چین کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

سیاسی فیصلوں کے ذریعے نزاعات حل کرنے چین کا مطالبہ

چین جو علاقائی نزاعات کی وجہ پڑوسیوں سے کشیدہ تعلقات رکھتا ہے آج کہا کہ دنیا کے نزاعی علاقوں میں امن کے لئے بہترین طریقہ یہ ہے کہ سیاسی حل بہ آمد کرکے بحرانوں کو حل کیا جائے ۔ چین نے دور ہ کنندہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے کہا کہ نزاعات کو دور کرنے سیاسی حلہی ایک بہترین طریقہ ہے ۔ چین کے صدر زی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے ملاقات میں ان خیالات کا اظہار کیا ۔ چین اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ علاقائی نزاعات رکھتا ہے ۔جنوبی چینی سمندر میں واقع جزائر پر نہ صرف چین اپنا دعویٰ پیش کرتے ہیں ۔ چین ہندوستان کے ساتھ بھی سرحدی نزاع رکھتا ہے ۔ چین کے صدر زی جن پنگ نے کہا کہ نزاعات کو صرف سیاسی طریقوں سے حل کیا جائے تو زیادہ صحیح طریقہ ہوگا۔ چین کے صدرنے بان کیمون سے ملاقات میں سائبر سیکوریٹی کے مسئلہ کو اٹھایا ۔ چینی صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ سائبر سیکوریٹی پر توجہ دے ۔ چین نے مطالبہ کیا کہ مثبت کے معاملہ میں بیرونی مداخلت نہیں ہونا چاہئے ۔ چین کے جاپان کے ساتھ بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔ سمندری عملداری کے سلسلے میں جاپان اور چین کے درمیان نزاع ہے ۔ چین کے اس کے تقریباً تمام پڑوسیوں سے نزاعات ہیں۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کیمون’’سیکا‘‘ کانفرنس میں شرکت کے لئے چین کے دور ے پر ہیں۔

China sets out 3 targets for 'milestone' CICA summit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں