18/مئی کابل پی۔ٹی۔آئی
ہندوستان میں مصنوعی اعضاتیار کرنے میں مہارت رکھنے والی ایک تنظیم نے جنگ زدہ ملک افغانستان میں جسمانی طور پر ایک ہزار معذورین کو مصنوعی جسمانی اعضا مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جئے پور فوٹ نے پولیو کے شکار اور دہشت گرد حملوں کے متاثرین کو ایک ہزار مصنوعی اعضا فراہم کرنے سے متعلق ایک معاہدہ پر دستخط کردی ہے ۔ افغانستان میں وزیر سماجی امور‘شہیدان و معذورین‘امینہ افضالی نے بتایا کہ ہندوستانی ادارہ نے مصنوعی پیر فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے یاجوک افغان نیوز ایجنسی نے امینہ افضالی کے حوالہ سے بتایا کہ جئے پور فوٹ ان افراد کے لئے مصنوعی ٹانگ تیار کرے گی جو دہشت گرد حملوں اور سڑک کنارے بم دھماکوں اور پولیس کے سبب جسمانی عضو سے محروم ہوگئے ہیں ۔ افضالی نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ اس امداد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور بھی مستحکم ہوں گے۔Disables in Afghanistan to receive artificial limbs from Indian company
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں