Docs from India, Pak provide health care through online clinic
پاکستانی اور ہندوستانی ڈاکٹرس نے مریضوں کو بہتر حفظان صحت خدمات فراہم کرنے کے عزم سے اسلامی جمہوریہ کے سب سے بڑے اور بندرگاہی شہرمیں اپنی نوعیت کا واحد آن لائن کلینک کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ ڈاکٹر ضیاء الدین یونیورسٹی ہاسپٹل کے ایک بڑے ہال نما کمرہ میں پیس کلینک(امن کلینک) قائم کیا گیا ۔ مریض‘ آن لائن پیس کلینک کے ذریعہ ہندوستانی ڈاکٹرس کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں اور قدیم اور سنگین امراض کا علاج معلوم کرسکتے ہیں ۔ الرجی تا امراض جگر کا علاج آن لائن کلینک کے ذریعہ ممکن ہے۔ ایک پاکستانی تاجر نوید اسلم نے بتایا کہ میں10سال قبل ہارٹ سرجری کے لئے ہندوستان گیا تھا اور کامیاب آپریشن کے بعد تندرست اور خرم لوٹا ۔ میرے قلب کی حالت کی حالت اتنی خراب تھی کہ کوئی بھی سرجن آپریشن کرنے تیار نہیں تھا ، اس کے بعد ہی میں نے ہندوستانی ڈاکٹرس سے رابطہ قائم کیا اور ہندوستان روانہ ہوا ۔ اسلم نے بتایا کہ میں نے ضیاء الدین یونیورسٹی ہاسپٹل سے ایک امن کلینک کا قیام عمل میں لانے کی سفارش کی اور ہاسپٹل فوراً میرے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہوگیا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں