ایم کیو ایم سربراہ الطاف حسین کا پاکستان لوٹنے پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-19

ایم کیو ایم سربراہ الطاف حسین کا پاکستان لوٹنے پر غور

mqm-chief-altaf-hussain
ایم کیوا ایم کے سربراہ الطاف حسین خود ساختہ جلا وطنی سے پاکستان لوٹنے پر غور کررہے ہیں۔ قبل ازیں برطانیہ کی حکومت نے ملک میں موجود ان کے تمام کھاتوں کو منجمد کردیا ۔ متحدہ قومی تحریک( ایم کیو ایم ) کے بانی الطاف حسین نے گزشتہ رات ایک خانگی ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ غیر قانونی رقومات کی منتقلی اور دیگر مقدمات میں جن کی ان کے خلاف تحقیقات برطانوی حکام کررہے ہیں برطانیہ میں ان کی نمائندگی کے لئے کوئی بھی قانون داں تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں رقومات کی غیر قانونی منتقلی اور دیگر مقدمات کا سامنا ہے جنہیں تاحال عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔ کسی ثبوت کے بغیر برطانیہ کی حکومتنے میرے تمام بینک کھاتوں کو مہر بند کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی عہدیداروں نے ان کے دفتر اور رہائش گاہ پر دھاوے کیے جب کہ انہیں اندیشہ ہے کہ برطانیہ کا کوئی بھی ایڈوکیٹ آگے نہیں بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس کے باجود بھی جدوجہد جاری رکھیں گے اور تن تنہا ہربات کا مقالہ کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ برطانوی حکومت انہیں جیل بھیج سکتی ہے اور ہلاک بھی کرسکتی ہے لیکن وہ سچ بولتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے مرنا ہوتو پاکستان میں کیوں نہ مروں ۔ ان کے قومی شناخت کارڈ کے بارے میں حسین نے بتایا کہ ان کے پاؤں اور پیر پر گٹھے ہیں اور وہ ٹھیک طرح سے نہیں چل سکتے ، تاہم وہ لندن کے ایم کیو ایم سکریٹریٹ پہنچ گئے جہاں نیشنل ڈاٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی کے عہدیداروں نے اس کاروائی کی تکمیل کی۔ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ڈیٹا خراب ہوچکا ہے ۔ آیا وزیرا عظم یا وزیر داخلہ یہ چاہتے ہیں کہ میں اپنی قومی شناخت کی بھیک مانگوں ۔ مجھے ان کی یہ خیرات درکار نہیں۔

MQM chief Altaf Hussain contemplating return to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں