انسانی تہذیب کی قبل از وقت فنا کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

انسانی تہذیب کی قبل از وقت فنا کا اندیشہ

عالمی قدرتی وسائل کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ اور حد سے زیادہ معاشی عدم توازن سے عصری انسانی تہذیب کے قبل از وقت فنا ہوجانے کا اندیشہ پیدا ہونے لگا ہے ۔ ناسا کے گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سنٹر کے جزوی مالی تعاون سے کی گئی ایک تحقیق کے نتائج پر مبنی رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا گیا۔ یونیورسٹی آفمیری لینڈکے محققین نے ایک ماڈل تیار کیا جس کا مقصد انسانی معاشرہ کی صلاحیت ، برداشت اور اس کی مکمل تباہی کے وقت کا تخمینہ لگانا تھا ۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ کے ہم سنگ مصنف یوجینا کیلنے نے بتایا کہ اس ماڈل سے ظاہر ہوا کہ قدرتی وسائل کے مستقل استحصال سے اچانک ہی معاشرہ کی شکست وریخت کا اندیشہ ہے ۔ یونیورسٹ آف میری لینڈ کے ماہ ریاضیات صفا متشریع کی زیر قیادت تیارماڈل میں دولت ، معاشی ،تفرقات اورقدرتی وسال کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ۔میڈیا نے کیلنے کے حوالہ سے بتایاکہ اگر عدم مساوات اسی انداز سے برقرار رہا اور دولتمند افراد غریبوں کے تقابل میں قدرتی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لاتے رہے تو نظام اچانک ہی درہم برہم ہوجائے گا۔ صفامتشریع نے بتایا کہ اس ماڈل کے ذریعہ کسی معاشرہ کے مستقبل کی پیش قیاسی ممکن نہیں تاہم معاشرہ کی تشکیل کے پس پردہ کارفرما امکانی مکانزم کو اسکے ذریعہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔تحقیقی مقالہ ہیومن اینڈ نیچر ڈائمنکس مشہورجریدہ ایکولا جیکل اکنامکس میں شائع ہوا۔

Human civilisation may collapse earlier than thought: Report

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں