عبدالکلام کو یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کی اعزازی ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

عبدالکلام کو یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کی اعزازی ڈگری

Abdul-Kalam-awarded-honorary-degree-Edinburgh-univ
سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبہ میں گراں قدر خدمات پر اسکاٹ لینڈ کی باوقار یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کی جانب سے اعزازی ڈگری عطا کی گئی۔ انہیں یہ ایوارڈ ، یونیورسٹی کے پرنسپال اور وائس چانسلر تیموتھی اوشیا نے پیش کیا۔ ڈاکٹر عبدالکلام کے سائنس اور ٹکنالوجی کے علاوہ ہندستان کو2020تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے مدد دینے سے متعلق غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز عطا کیا گیا۔ کلام جنہوں نے2002ء تا2007ء کے دوران صدر جمہوریہ ہند کے جلیل القدر عہدہ پر خدمات انجام دیں15مئی کو ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک عشائیہ کے دوران یہ ڈگری حاصل کی۔82سالہ کلام نے جنہیں ہندوستانی خلائی پروگرام کے تعلق سے بابائے میزائل کہا جاتا ہے، حالیہ برسوں میں ہندوستان کے دیہی علاقوں کی غربت، ٹکنالوجی کا استعمال اور سماجی و اقتصادی نامساوات کو ابھارنے کے لئے مہم چلائی ۔ عبدالکلام نے یونیورسٹی کے ایڈنبرگ انڈیا انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی کانفرنس میں کلیدی خطبہ بھی دیا ۔ اس موقع پر کلام نے کہا کہ یہ یونیورسٹی اسکاٹ لینڈ اور ہندوستان کو باہمی طور پر قریب لاتے ہوئے اپنی طرف سے اہم حصہ ادا کررہی ہے‘ میں اس بات پر خوش ہوں کہ متذکرہ ادارہ اسکاٹ لینڈ میں موجود ہندوستانیوں میں بڑے پیمانہ پر حوصلہ افزائی کرنے کا منصوب رکھتا ہے ۔ اوشیا نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کا یہاں خیر مقدم کرنا اورانہیں اعزازی ڈگری پیش کرنا ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے ۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ایڈنبرگ اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور اس کا شمار دنیا کی سر کردہ20یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

APJ Abdul Kalam awarded honorary degree by Edinburgh University

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں