رائٹر
اخوان المسلمون کے حامی قومی اتحاد نے جو مصر کے جائز صدر کی بحالی کے لئے قائم کیا گیا ہے، مصریوں سے انتخابات کا بائیکاصت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ یہ اپیل آج بیرون ملک مقیم شہریوں کے لئے رائے دہی کے آغاز کے موقع پر کی گئی ۔ آج فیس بک پر اپنے صفحہ میں اتحاد نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں اور ان انتخابات کو ایک دھوکہ سے تعبیر کیا ۔ اپیل میں کہاگیا کہ یہ انتخابات دہشت چانے والے غدار کو عہدۂ صدارت پر براجمان ہونے کی اجازت دیں گے ۔ یہ شخص دشمنوں کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے کام کرے گا۔اتحاد نے مصریوں سے مزید اپیل کی کہ وہ خون سے داغدار انتخابات کے بیانر تلے اپنی انقلابی لہروں کو تیز کریں ۔ مرسی کے حامی اتحاد نے مصر کے اندر اور باہر مزید مظاہروں کا بھی مطالبہ کیا تاکہ بغاوت برپا کرنے والوں کو سبق سکھایا جائے ۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ترجمان بدر عبدالعطانے کہا کہ اخوان المسلمون کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ لوگ انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس دوران مصرکی اپوزیشن6اپریل تحریک نے ملک میں طئے شدہ صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ گروپ کے سرکردہ قائد عمر علی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ6اپریل تحریک انتخابی عمل کو تسلم نہیں کرتی ۔ یہ الیکشن عبدالفتح السیسی کی تاج پوشی کے لئے صرف ایک قانونی کارروائی ہے ۔ انہوں نے گروپ کے حامیوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ نہ دیں اور ملک کے انتخابی عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ4مہینوں کے دوران سیاسی صورتحال بد سے بدتر ہوگئی ۔ موجودہ انتظامیہ سیاسی تکثیریت کے تئیں عدم روادار ہے۔
Pro-Morsi alliance urges Egyptian expats to boycott polls
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں