نئے فوجی سربراہ کے تقرر کی اجازت - الیکشن کمیشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

نئے فوجی سربراہ کے تقرر کی اجازت - الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے نئے فوجی سربراہ کا تقرر کرنے حکومت کو اجازت دے دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ اگلے دو دنوں میں وزیردفاع روانہ کردیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلی عہدوں پر تقررات ،تبادلے ،ٹنڈرس سمیت نئے فوجی سربراہ کے تقررات کے خلاف بی جے پی کی شکایت کے بعد کسی بھی اعلی عہدوں پر تقررات اور تبادلوں کو روک دینے الیکشن کمیشن نے27مارچ کو مرکزی حکومت کو احکامات جاری کئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے نئے فوجی سربراہ کا تقرر کرنے مرکزی حکومت کو اجازت دی ہے ۔ تجربہ کی بنیاد پر نائب فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کا نئے فوجی سربراہ کی حیثیت سے تقرر کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔ فوجی سربراہ کے تقرر کے معاملے میں موجودہ سربراہ کے ریٹارمنٹ سے دو ماہ قبل نئے سربراہ کے نام کو قطعیت دی جاتی ہے ۔ واضح رہے کہ موجودہ فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل بکرم سنگھ کی میعاد31جولائی کو مکمل ہونے والی ہے ۔

Election Commission allows UPA government to appoint new army chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں