سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش جناردھن ریڈی کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش جناردھن ریڈی کا انتقال

Former-AP-CM-Janardhana-Reddy
حیدرآباد
یو این آئی
سابق چیف منسٹر اورسینئر کانگریس قائد این جناردھن ریڈی کا آج صبح نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس(نمس) میں انتقال ہوگیا ۔وہ79برس کے تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ راجیہ لکشمی کے علاوہ4بیٹے شامل ہیں ۔ جناردھن ریڈی جگر کے امراض سے متاثر تھے اور انہیں علاج کے لئے نمس میں شریک کرایا گیا تھا ۔ انہوں نے آج صبح آخری سانس لی ۔ بعد ازاں ان کی نعش سوما جی گوڑہمیں واقع ان کی قیام گاہ منتقل کردی گئی۔ ڈاکٹر جناردھن ریڈی ضلع نیلور کے واکڈو میں پیدا ہوئے تھے ۔وہ1990اور1992کے درمیان ریاست کے چیف منسٹر رہے جب کہ بارہویں ، تیرھویں اور چودھویں لوک سبھا میں ایم پی رہ چکے ہیں ۔ وہ ابتداء ہی سے کانگریس کے رکن تھے اور حلقہ وشاکھا پٹنم کی نمائندگی کرتے تھے۔ ان کے ہی دور حکومت میں سی پی آئی ایم ایل پیپلز وار پر پہلی مرتبہ امتناع عائدکیا گیاتھا۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں یہ اہم فیصلہ لیا تھا کہ پیشہ وارانہ تعلیم کو خانگیاتے ہوئے کئی میڈیکل اورانجینئرنگ کالجوں کا قیامعمل میں لایا جائے اس طرح خانگی شعبہ میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں کا قیا م عمل میں آیا۔ وہ1998-99میں حلقہ لوک سبھا باپٹلہ سے منتخب ہوئے ۔ دو مرتبہ حلقہ نرساراؤ پیٹ کے لئے منتخب ہوئے اور تین مرتبہ حلقہ لوک سبھا وشاکھا پٹنم کے لئے منتخب کئے گے۔ وہ1988-90کے دوران صدر پردیش کانگریس کے عہد پر فائز رے ۔ ان کی اہلیہ راجیہ لکشمی ریاستی کابینہ میں وزیر رہ چکی ہیں ۔ ستمبر2007میں وہ نیلور کے قریب نکسلائٹوں کے ایک قاتلانہ حملہ میں محفوظ رہے۔اس حملہ میں جناردھن ریڈیکے علاوہ ان کی بیوی بھی بال بال بچ گئیں۔ جناردھن ریڈی زرعی شعبہ کے ماہر تھے اور پروفیسر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ سب سے پہلے 1972میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب کئے گئے اور سال2009-10کے لئے ایوان بالا کے لئے دوبارہ انتخاب عمل میں آیا ۔ نوجوانی کے دنوں میں اسٹوڈنٹس کانگریس میں سرگرم حصہ لیا اور پارٹی کے تاریخی اواڈی سیشن میں نوجوانوں کی کامیاب قیادت کی ۔ ریاست کے چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل جناردھن ریڈی نے ریاستی کابینہ کے کئی عہدوں ریوینو، انڈسٹریز ، برقی اور زرات‘ جنگلات اور اعلی تعلیم کے وزیرکی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اسی دوران کئی کانگریس قائدین نے سوماجی گوڑہ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدرتلگو دیشم این صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے سابق چیف منسٹر این جناردھن ریڈی کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سماج کے مراعات سے محروم طبقات کی فلاح وبہبوداور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے اہمیت کی حامل خدمات انجام دیں۔

Former Andhra Pradesh CM N Janardhana Reddy dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں