یو این آئی
اتر پردیش کل125خواتین سمیت12,88امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا جو ریاست کی 80لوک سبھا نشستوں کے لئے امیدوار تھے ۔ الیکشن کمیشن نے سخت سیکوریٹی انتظامات کے بیچ صبح8بجے سے ووٹوں کی گنتی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ4اسمبلی حلقوں فتح پور ، رامپور خاص اور وشواناتھ گنج میں بھی ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ چیف منسٹر، چار سابق چیف منسٹرس ، 2بڑی قومی جماعتوں کے صدور اور ایک ریاستی پارٹی کے علاوہ دیگر انتہائی اہم امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ منظر عام پر آئے گا۔ ووٹوں کی گنتی کے عمل کے لئے تقریباً 1,91,421الکٹرانک ووٹنگ مشین تیار رکھی گئی ہیں۔ جن امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا ان میں قابل ذکر بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندرمودی ، عام آدمی پارٹی اروند کجریوال (وارانسی) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو(مین پوری اور اعظم گڑھ) بی جے پی صدر راج ناتھ سنگھ( لکھنو)کانگریس صدر سونیا گاندھی (رائے بریلی) اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی، عام آدمی پارٹی قائد کما ر وشواس، بی جے پی لیڈر سمرتی ایرانی (امیٹھی) سابق فوجی سربراہ وی کے سنگھ(غازی آباد)،آر ایل ڈی سربراہ و مرکزی ویر اجیت سنگھ ، ممبئی کے سابق پولس کمشنر ستیہ پال سنگھ (باغپت) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیمامالنی(متھرا) اور مدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹراوما بھارتی(جھانسی) شامل ہیں۔
Fate of 1,288 candidates to be decided in UP today
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں