تمام علاقائی سیکولر جماعتیں ممتا بنرجی کو قائد منتخب کریں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-16

تمام علاقائی سیکولر جماعتیں ممتا بنرجی کو قائد منتخب کریں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے اعلان سے چند گھنٹے قبل آج کانگریسی رہنما راشد علوی نے تجویز پیش کی ہے کہ تمام علاقائی سیکولر جماعتیں باہم قریب آئیں اور بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے ، چیف منسٹرمغربی بنگال ممتا بنرجی کو قائدمنتخب کریں۔انہوں نے تسلیم کیاکہ کانگریس کے لئے حکومت تشکیل دینا مشکل ہوسکتا ہے ’’لیکن تمام سیکولر قوتوں کو یکجا ہونا چاہئے تاکہ نریندرمودی کو اقتدارسے دور رکھا جائے‘‘۔’’کانگریس پارٹی، ایک سیکولر حکومت کی تشکیل کے لئے ہرگز پس و پیش نہیں کرے گی‘‘۔’’ممتا بنرجی ایک سیکولر، باصلاحیت اور دیانتدار قائد کی حیثیت سے کسی شبہ سے بالا تر ہیں‘‘۔وہ(راشدعلوی) اکزٹ پول پر یقین نہیں رکھتے ۔ سچائی کل سامنے آہی جائے گی۔’’کانگریس ،انتخابی جنگ‘ جیتتی ہے یا ہارتی ہے اس کے لئے ہم ذمہ دار ہوں گے یعنی کامیاب ہو تو اس کامیابی کا سہرا ہم سب کے سر رہے گا اور اگرناکامی ہو تو بھی اس کی ذمہ داری ہم سب پر ہوگی ، کسی فرد کا یا کانگریسی قائد کو موردِ الزام ٹھہرانا ناانصافی ہوگی‘‘۔

Secular Parties Should Combine With Mamata Banerjee as Leader: Congress' Rashid Alvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں