افغانستان صدارتی انتخاب - زلمے رسول عبداللہ عبداللہ کے حق میں دستبردار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-12

افغانستان صدارتی انتخاب - زلمے رسول عبداللہ عبداللہ کے حق میں دستبردار

افغانستان
رائٹر
افغان صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں عبداللہ عبداللہ کو معمولی سی برتری حاصل ہے ۔ تاہم صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل زلمے رسول نے عبداللہ عبداللہ کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ افغان صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے زلمے رسول نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے عبوری نتائج کے مطابق عبداللہ عبداللہ کو44.9فیصد جب کہ عالمی بینک سے وابستہ رہنے والے ماہر معاشیات اشرف غنی کو31.5فیصد ملے ہیں ۔ سابق وزیر خارجہ زلمے رسول کو محض11.5فیصد ووٹ مل سکے ۔ زلمے رسول نے کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: میں نے قومی اتحاد اور سیاسی استحکام کی خاطر عوام سے کہا ہے کہ و ہ عبداللہ عبداللہ کوووٹ دیں تاکہ ہم انتخابات جیت سکیں ۔ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا تاہم کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد ووٹوں کی مطلوبہ حد تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ پہلے مرحلے کے حتمی نتائج کا اعلان بدھ14مئی کو کیا جائے گا۔ تاہم اس دوران افغان الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران دھاندلیوں کے الزامات کا جائزہ لے رہا ہے ۔ جون میں ان انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوگا ۔ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں آٹھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا تاہم کوئی بھی امیدوار پچاس فیصد ووٹوں کی مطلوبہ حد تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا زلمے رسول کو موجودہ صدر حامد کرزئی کے پسندیدہ امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا تھا ۔ اب ان کی جانب سے عبداللہ عبداللہ کی حمایت نئے صدر کے انتخابات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ زلمے رسول نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی وجہ سے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Ex-rival's support boosts Abdullah in Afghan election

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں