ایران میں تیار امریکی ڈرون کے نمونہ کی نمائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-13

ایران میں تیار امریکی ڈرون کے نمونہ کی نمائش

ایران نے اندرون ملک امریکی ڈرون طیارہ کے ہو بہو نمونہ کی نقاب کشائی کی۔ میڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ تقریباً ڈھائی سال قبل ایران بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے امریکی طیارہ(ڈرون) کو اپنی سرزمین پر اتار لینے میں کامیاب ہوگیا تھا ۔ پریس ٹی وی نے بتایا کہ آرکیو170-اسٹیلٹھ ڈرون کے ہوبہو نمونہ کی نقاب کشائی اتوار کو پاسدارانانقلاب کور( آئی آر جی سی) کے ایرو اسپیس فورسیزسنٹرل کمانڈ کی ایک نمائش میں ہوئی ۔ پاسداران انقلاب قائد سید علی خامنہ اس تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔ پریس ٹی وی نے بتایا کہ آئی آر جی سی ماہرین کو170 USRQاسٹیلتھ ڈرون کا نمونہ تیار کرنیکے لئے 2سال تک جدو جہد کرنی پڑی جس کے بعد ہی کامیاب ہوئے۔ ایرانی افواج الکٹرانک جنگبازیونٹ نے 4دسمبر2011ء کو ڈرون کو کم سے کم نقصان پہنچاتے ہوئے اتار لیا تھا ۔ نمائش میں امریکی ڈرون کے نمونہ کے علاوہ ایرانی ڈرونس کو بھی پیش کیا گیا جن میں شاہد129اور125شامل ہیں۔

Iran Unveils Copy of 'Obama Gift' Drone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں