امریتا رائے سے تعلق - ڈگ وجئے سنگھ کا اعتراف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-01

امریتا رائے سے تعلق - ڈگ وجئے سنگھ کا اعتراف

Digvijay-Singh-admits-affair-with-Amrita-Rai
کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے ٹیلی ویژن صحافی امرتا رائے کے ساتھ رشتہ ہونے کا کھل کا اعتراف کیا لیکن انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کی مذمت بھی کی ۔ سنگھ نے ٹوئٹر پر دو پہر بج کر منٹ پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ یہ قبول کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ امرتا رائے کے ساتھ میرے تعلقات ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ آپسی رضامندی سے طلاق لینے کا معاملہ درج کروایا ہے ۔ دوسری ٹوئٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس بارے میں فیصلہ ہونے پر ہم رسم پوری کرلیں گے لیکن میں اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کی مذمت کرتا ہوں ۔ قبل ازیں ڈک وجے سنگھ نے نریندر مودی کے اپنی شادی شدہ زندگی کا حلفنامہ میں انکشاف ہونے کے وقت10اپریل کو توئٹ کیا تھا کہ میری بیوی مرچکی ہے ، اور جب بھی شادی کروں گا تو آپ کے محبوب پھیکو کی طرح یہ بات چھپاؤں گا نہیں۔

Digvijay Singh admits affair with TV Anchor Amrita Rai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں