30/اپریل پرتاپ گڑھ یو۔این۔آئی
سماج وادی پارٹی کام کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ اس کے برعکس دوسری مخالف پارٹیاں صرف تشہیر کے سہارے اقتدار پر قابض ہونے کا خواب دیکھ رہی ہیں ۔ اتر پردیش میں جوترقی ہوئی ہے، وہ دیگر ریاستوں میں نہیں ہوئی ، نوجوان تعلیم یافتہ بے روزگاروں کے لئے بے روزگاری بھتہ، لیپ ٹاپ ، کنیا ودیادھن وغیرہ منصوبوں کا نفاذ کرکے عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچائی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادونے پرتاپ گڑھ کے ضلع وشواناتھ گنج اسمبلی حلقے کے ترقیاتی بلاک ماندھا تا ہیڈ کوارٹر پر بدھ کو سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں منقد انتخابی عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ مخالف پارٹیاں صرف تشہیر کرنا جانتی ہیں۔ ان میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی نے چالیس ہزار بے روزگاروں کو ملازمت دی ہے اور آئندہ تین برس میں مزید ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی رام کے نام پر ایک مرتبہ اقتدار حاصل کرچکی ہے اور مورتیوں کو دودھ پلانے والی بھاجپائی جھوٹے اور فریبی ہیں اور وہ اقتدار حاصل کرنے کے لئے عوام سے جھوٹ بول کر گمراہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے بے روز گاری بھتہ ،لیپ ٹاپ ، کنیا ودیادھن اور مریضوں کے لئے مفت108ایمبولینس جیسی سہولیات عوام کو فراہم کی ہیں، لیکن کیا گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے اتر پردیش جیسی سہولت عوام کو دی ہے۔SP believe in doing concrete work rather than advertising - akhilesh Yadav
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں