Congress, BJP reject Pak Army chief`s statement on Kashmir
جنرل راحیل شریف کے ان ریمارکس پر شدید رد عمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے کشمیر کو اپنے ملک کی شہ رگ قرار دیا تھا ۔ کانگریس اور بی جے پی نے جنرل راحیل کے اس بیان کو"اشتعال انگیز" اور "نامناسب"قرار دے کر اس کی مذمت کی اور اسے مسترد کردیا۔ وزیر فینانس پی چدمبرم نے نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستانی جنرل کے یہ ریمارکس پڑوسی ملک کی جانب سے ماضی میں دئے گئے بیانات سے مختلف نہیں ہیں۔ ہمیں ان ریمارکس کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے ، ہم اس بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسی طرح برقرار رہے گا۔ چدمبرم نے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ دنیا میں کسی کو اس بارے میں کوئی شک ہے کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ چدمبرم نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حال ہی میں جموں و کشمیر میں انتخابات ہوئے جو جمہوری اور پر امن طریقہ پر منعقد کئے گئے ۔ بی جے پی کی ترجمان نرملا سیتا رامن نے راحیل شریف کے بیان کو"اشتعال انگیز"اور "نامناسب" قرار دیا اور کہا کہ وہاں کی منتخبہ سیویلین حکومت کو اس سلسلہ میں رائے ظاہر کرنی چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ علاقے میں امن متاثر نہ ہو ۔ بی جے پی راحیل شریف کی جانب سے کئے گئے اشتعال انگیز اور جارحانہ تبصروں کی مذمت کرتی ہے۔ سیتا رامن نے جو پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں کہا کہ راحیل شریف کے اس طرح کے نامناسب بیان کو وسیع طور پر مسترد کردیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ اپنی توجہ ایک پرامن پاکستان کی تعمیر پر مرکوز کرے اور اس کی فوج کو علاقہ میں امن کے لئے خطرہ بننے کی اجازت نہ دے۔
کانگریس اور بی جے پی نے پاکستان کے فوجی سربراہ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں