وارانسی میں مودی کے خلاف 2 شنکر آچاریاؤں کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

وارانسی میں مودی کے خلاف 2 شنکر آچاریاؤں کی مہم

دو اہم ہندو مذہبی پیشوا وارانسی میں نریندرمودی کے خلاف مہم چلائیں گے ۔ وارانسی سے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار مودی لوک سبھا چناؤمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ پوری کے شنکر اچاریہ سوامی ادھوکشا جانند دیو تیرتھ نے مودی کو2002ء کے گجرات فسادات کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے جب کہ دوارکا کے شنکر اچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی طویل عرصہ سے ان کے نقاد رہے ہیں ۔ سوامی سروپا نند سرسوتی نے حال ہی میں ’’ہر ہر مودی‘‘ نعرہ پر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ یہ نعرہ مودی کے حامیوں نے لگایا تھا ۔ وارانسی میں مودی کا مقابلہ عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال اور کانگریس امیدوار اجے رائے سے ہے ۔ دوارکا کے شنکر اچاریہ کے مددگاروں نے کہا کہ ضعیف العمر سوامی اپنی صحت یابی کی خرابی اور عمر کے باعث چیف منسٹر گجرات کے خلاف شخصی طور پر مہم چلانے کے موقف میں نہیں ہوں گے لیکن ان کے قریبی ساتھی سوامی اوی مکیشور آنند ان کی جانب سے یہ کام کریں گے ۔ پوری کے شنکر اچاریہ سوامی ادھوکش جانند دیو تیرتھ نے کہا کہ وہ وارانسی جائیں گے اور مذہبی پیشواؤں کو نریندر مودی کی مخالفت کے لئے کہیں گے جنہیں(مودی کو) انہوں نے گجرات میں2002ء کے فسادات کے لئے ذمہ دار قرار دیا ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شنکر اچاریہ نے دعویٰ کیا کہ مودی وارانسی کے عوام کو سے جہاں سے وہ انتخابات لڑ رہے ہیں گمراہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک’’نامی گناہگار‘‘ وارانسی سے مقابلہ کررہا اوراسے بے نقاب کرنے کے لئے میں وہاں جاؤں گا ۔ شنکر اچاریہ نے کہا کہ ان لوگوں کو بے نقاب کرنا چاہئے جو اقتدار پر آنے کے لئے عوام کو تقسیم کرتے ہیں ۔ وہ کسی مخصوص پ ارٹی کے لئے مہم نہیں چلائیں گے بلکہ محض ان کی خواہش یہ ہے کہ سیکولر پارٹیاں جیت جائیں ۔ شنکر اچاریہ نے کہا ’’انہوں نے گناہوں کا ارتکاب کیا ہے اور کوئی بھی انصاف پسند شخص کبھی بھی انہیں پسند نہیں کرسکتا۔‘‘

2 seers oppose Modi in Varanasi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں