آسام تشدد - کئی افراد کا ہنوز کوئی اتہ پتہ نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

آسام تشدد - کئی افراد کا ہنوز کوئی اتہ پتہ نہیں

بھنگر پاڑ،آسام
پی ٹی آئی
جب حلیمہ خاتون نے دہشت گردوں سے بچنے اپنے پانچ ماہ کے بچے کے ساتھ دریائے بیکی میں چھلانگ لگائی تھی تو انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ آخری متبہ اپنے بچے کو گلے لگارہی ہیں۔30سالہ حلیمہ خاتون نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایاکہ ہر طرف سے فائرنگ کی آواز ارہی تھی ۔ چند لوگ جنگلاتی گارڈس کی چوکی طرف دوڑے لیکن انہوں نے ان پر بھی فائرنگ کردی ۔ میرے سامنے دریا میں کودنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ اس مقام سے بھاگ نکلنے کے دوران ان کی10سالہ لڑکی اور7سالہ لڑکا وہیں چھوٹ گیا کیوں کہ وہ ان دونوں کو ڈھونڈ نہیں پائی تھیں۔ آج بھی ان دونوں کا کوئی اتا پتہ نہیں۔حملہ کے وقت ان کا شوہر بھنگر پاڑمارکٹ میں تھا۔ حلیمہ خاتون نے جو زاروقار رورہی تھیں بتایا کہ میں نے تیر کر دریا پار کرنے کی کوششکی لیکن ایسا نہیں کرسکی ۔ میں اپنے ننھے سے بچے کو اپنی گرفت میں نہیں رکھ سکی اور وہ میری نظروں کے سامنے دریاکے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ پانی میں مجھے ایک شہتیر مل گیا اور میں اسے تھام کر زندہ بچ گئی ۔ حلیمہ کو اب تک اپنے بچے کی لاش بھی نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بندوق بردار پانی کے اندربھی ہم پر فائرنگ کررہے تھے ۔ شکر ہے کہ مجھے گولی نہیں لگی لیکن کوئی لوگ جو اپنی جان بچانے دریا میں کودے تھے ان کی گولیوں کا شکار ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملہ میں ان کے دو برادر نسبتی بھی لقمہ اجل بن گئے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں