منموہن سنگھ کا 17 مئی کو عوام سے وداعی خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-09

منموہن سنگھ کا 17 مئی کو عوام سے وداعی خطاب

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظیم ڈاکٹر منموہن سنگھ جو یوپی اے کی مخلوط حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے10سال تک فرائض کی انجام دہی کے بعد17مئی کو عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہیں "عوام سے وداعی خطاب"کریں گے ۔ انتخابی نتائج کا اعلان آئندہ16مئی کو ہونے والا ہے جس کے دوسرے ہی دن ڈاکٹر سنگھ سبکدوش ہوں گے ۔ جاریہ سال کے اوائل میں انہوں نے اپنے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم کے دفتر کے ایک عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ"یہ عوام سے ایک قسم کا خطاب ہوگا۔ تقریر لکھنے کا عمل شروع ہوچکا ہے "۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ منموہن سنگھ نے گزشتہ3جنوری کو اپنی "فائنل" پریس کانفرنس سے خطاب کیا تھا۔10برسوں کی مدت میں یہ ان کی تیسری پریس کانفرنس تھی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے سیاست سے اپنے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں