اصل اجمل قصاب زندہ ہے - قصاب کے استاد کا بیان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

اصل اجمل قصاب زندہ ہے - قصاب کے استاد کا بیان

لاہور
پی ٹی آئی
ممبئی حملوں کے قصوروا ر اجمل قصاب کو مبینہ طور پر پڑھانے والے ایک ٹیچر نے آج پاکستان کی ایک عدالت کو بتایا ہے کہ جس اجمل کو وہ جانتے ہیں وہ زندہ ہے اور یہ وہ اجمل نہیں ہے جسے ہندوستان میں پھانسی دی گئی ہے ۔ لاہور سے کوئی ایک سو بیس کلو میٹر دور واقع پنجاب صوبہ کے بوکارہ ضلع کے ڈپلا پور میں پرائمری اسکول فرید کورٹ کے ٹیچر نے بتایا کہ میں نے اجمل کو پڑھایا ہے لیکن یہ وہ اجمل نہیں ہے جسے ممبئی حملوں کے سلسلہ میں ہندوستان میں پھانسی دی گئی ہے ۔ ٹیچر نے کہا کہ جس اجمل قصاب کو میں نے پڑھایا ہے وہ زندہ ہے اور ہندوستان میں جسے پھانسی دی گئی وہ اس اسکول میں شریک نہیں تھا۔ اس ٹیچر نے اس طالب علم کے اسکولی ریکارڈ کو بھی پیش کیا ۔ یہ ٹیچر اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں استغاثہ کی گواہ تھے ۔ اس عدالت میں نومبر2008میں ہونے والے ممبئی حملوں کے کیس کی سماعت ہورہی ہے۔ ایک اور گواہ نے جونوال یونیورسٹی پنجاب کے شعبہ ہندی کا صدر ہے اور جس نے قصاب کے بیان کا انگریزی میں ترجمہ کیا تھا عدالت میں پیش ہوا لیکن وہ ترجمہ کو پیش نہیں کرسکا کیوں کہ وکیل صفائی نے اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ قصاب کے بیان کو ابھی کیس کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد عدالت نے اس کارروائی کو 14مئی تک ملتوی کردی۔

Ajmal Kasab is alive, teacher tells court in Rawalpindi

1 تبصرہ:

  1. کمال ہے / /

    اب کس پہ بھروسہ کیا جائے ۔ ۔

    ویسے تو قصاب کا پورا معاملہ آغاز سے ہی ایک معمہ لگ رہا تھا۔ ۔

    جواب دیںحذف کریں