یمن کی اصل تیل پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-08

یمن کی اصل تیل پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا

صنعاء
رائٹر
حملہ آوروں نے یمن کی اصل تیل برآمدکرنے والے پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا جسکی وجہ سے عام تیل کابہاؤ رک گیا۔ مقامی عہدیداروں نے آج یہ بات بتائی ہے۔ ملک کے شمالی شہروں کے بیشتر حصوں میں دیگربندوق برداروں کیجانب سے برقی لائنوں کونشانہ بنانے کی وجہ سے برقی چلی گئی۔ فوری طور پر ان حملوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم یمنی قبائلی اکثر و بیشتر آئیل پائپ لائنوں کو نشانہ بناتے ہیں ۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند بھیاس طرح کے حملے کرتے ہیں۔

Militants blow up major oil pipeline in Yemen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں