بی جے پی کی فتح کا سہرا گجرات چیف منسٹر کے سر باندھنے سے اڈوانی کا گریز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-17

بی جے پی کی فتح کا سہرا گجرات چیف منسٹر کے سر باندھنے سے اڈوانی کا گریز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی نے نریندر مودی کو آج مبارکباد دی ، مگر کامیابی کا پورا سہرا بظاہر ان کے سر نہ باندھتے ہوئے کہا یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ پارٹی کی بے نظیر فتح میں ان کی قیادت کا کتنا حصہ ہے ۔ ماضی میں اڈوانی اور مودی کے تعلقات بہت زیادہ اچھے نہیں رہے ۔ تاہم اڈوانی نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں پارٹی کی واضح اکثریت کی سمت گامزن ہونے کے ساتھ ہی مودی کو فون کیا ۔ اڈوانی خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ جذبات سے مغلوب اڈوانی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک نے اپنی تاریخ میں کبھی اس طرح کے انتخابات کا مشاہدہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کرپشن ، ناقص حکمرانی اور وراثتی حکمرانی پر عوام کی برہمی کے سبب فتح حاصل کی ۔ انہوں نے سیاست میں موجود افراد سے کہا کہ وہ نتائج سے سبق سیکھیں ۔ دیگر سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے اڈوانی نے کہا کہ ہم ایک ایسے مقام پر پہنچے ہیں جہاں ہم ماضی میں کبھی نہیں پہنچے تھے ۔ اس موقع پر مسٹر اڈوانی نے پارٹی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی اور آر ایس ایس کی بھی تعریف کی جنہوں نے پارٹی کی کامیابی کے لئے انتھک جدو جہد کی ۔ واضح رہے کہ انتخابات کے اب تک معلوم نتائج کے مطابق بی جے پی کو543پارلیمانی حلقوں میں سے274حلقوں میں کامیابی ملتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ تین بجے تک اعلان کئے گئے نتائج کے مطابق بی جے پی کو22 سیٹوں پر جیت مل چکی ہے ۔ اسی دوران بھوپال سے موصولہ رپورٹ کے مطابق انتخابات میں بی جے پی کے شاندار مظاہرہ پر سشما سوراج نے کہا کہ یہ خالص بی جے پی کی فتح ہے ۔ کیونکہ اس نے اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کی تاہم سشما نے وزارت میں ان کی شمولیت کے بارے میں سوال کا جواب ٹال دیا اور کہا کہ کابینہ کی تشکیل وزیر اعظم کا استحقاق ہے ۔ اگرچہ کسی دباؤ کے بغیر خود حکومت تشکیل دینے کے لئے ہمارے پاس درکار ارکان موجود ہیں مگر ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت تشکیل دیں گے۔ مودی حکومت میں شمولیت کے بارے میں سوالات پر انہوں نے کہا کہ یہ سوالات مفروضی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سوالات مفروضی ہیں ۔ یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ وہ خود کی کابینہ تشکیل دے ۔ اجتماعی طور پر مخصوص فیصلے پارلیمانی بورڈ کرتا ہے ۔ چنانچہ اس طرح کے سوالات قبل از وقت ہیں ۔ اس بات کی رپورٹس ہیں کہ پسند کے قلمدان کی پیشکش نہ کرنے پر وہ ناراض ہیں اور بتایاجاتا ہے کہ انہوں نے بی جے پی قیادت سے کہا ہے کہ انہیں ان کے رتبہ کے شایان شان عہدہ دیا جائے گا ۔ وہ اہم وزارتوں داخلہ‘ دفاع‘امور خارجہ یا فینانس میں سے ایک کی خواہاں ہیں۔

Advani congratulates Modi but does not give all credit to him

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں