بیرون ملک دولت جمع کرنے والے 64 پاکستانی سیاستدانوں کو نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

بیرون ملک دولت جمع کرنے والے 64 پاکستانی سیاستدانوں کو نوٹس

اسلام آاد
آئی اے این ایس
لاہور ہائی کورٹ نے64سیاستدانوں کو غیر ممالک میں املاک رکھنے کے سلسلے میں آئندہ ماہ حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ دی نیوز انٹر نیشنل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ طلبیدہ افرادمیں وزیر اعظم نواز شریف بھی شامل ہیں ۔ نیوز انٹر نیشنل نے یہ بھی بتایا کہ کہ عدالت نے ملزمین کو جن مین سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انسان پارٹی کے بانی و صدر نشین عمران خان بھی شامل ہیں ۔ اندرون بیرون ملک اپنے تمام املاک کی تفصیلات کے ساتھ تحریری جواب دینے کی ہدایت دی۔عدالت نے وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ 64سیاستدانوں کے نام نوٹس جاری کی۔ایک درخواست گزار نے عدالت سے گزارش کی تھی کہ سیاستدانوں کو اپنی املاک اندرون ملک وپس لینے کی ہدایت دی جائے ۔ آج کی سماعت کے دوران عدالت نے اس بات کی نوٹس لی کہ غیر ممالک میں3لاکھ ملین ڈالر مالیت کی املاک موجود ہیں ۔ جنہیں پاکستان واپس لانے سے غیرملکی امداد حاصل کئے بغیر ہی پاکستان کے مالی مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔ اگر طلبیدہ افراد عدالت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتے ہیں تو ان کے نام نوٹس ملک کے تمام قومی اخبارات میں شائع کردی جائیں گی ۔ سماعت کی اگلی تاریخ16جون مقرر کی گئی ہے ۔ پیشہ سے وکیل جاوید اقبال جعفری نے1996میں26سیاستدانوں کے خلاف درخواست داخل کی تھی ۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فہرست میں نئے ناموں کا اضافہ ہوتا رہا ۔ عرضداشت میں درخواست گزار نے وضاحت کی تھی کہ ملزم سیاستدانوں نے حوالہ کے زریعہ300بلین ڈالر غیرممالک کومنتقل کئے ہیں جس سے قومی خزانہ کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ املاک کی باز آوری قومی مفادات میں شامل ہے ۔

64 politicians issued notices over foreign assets - Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں